سی پیک پر وزیر اعظم کے سوا کسی حکومتی وفد سے بات نہیں ہوگی ،اسفند یار ولی

| وقتِ اشاعت :  


نوشہرہ کینٹ : عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندر یار ولی نے کہا ہے کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبہ پر عوامی نیشنل پارٹی مرکزی حکومت کے کسی بھی اعلیٰ سطحی وفد سے مذاکرات کا مکمل طورپر بائیکاٹ کرتی ہے،وزیراعظم نوازشریف کے علاوہ کسی سے بھی سی پیک پر بات چیت نہیں کی جائے گی ، پاکستان ایک نازک دور سے گزررہا ہے اور دنیا میں تنہا رہ گیاہے،



30 اکتوبر کا دھرنا حکمرانوں کے اقتدار کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا ،سردار رند

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پی ٹی آئی بلو چستان کے صدر سرداریارمحمدرند نے کہا ہے کہ 30اکتوبر کو ملک کے کونے کونے سے عوام کا ٹھاٹھے مارتا سمندر موجودہ حکمرانوں کے اقتدار کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا پی ٹی آئی بلوچستان کے تمام ڈویژنل ،ضلعی اور مقامی عہدیدار 30اکتوبر کیلئے بھر پور تیاری کریں



قومی سلامتی سے متعلق غلط خبر لیک کرنے والے کو کٹہرے میں لایا جائے گا، چوہدری نثار

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی کا کہنا ہے کہ غلط خبر سے بھارت کو پروپیگنڈا کا موقع دیا گیا جب کہ صحافی پر کسی قسم کی پابندی نہیں ان کا نام انکوائری کیلیے ای سی ایل میں ڈالا گیا تاہم خبر لیک کرنے والے شخص کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔



توہین رسالت کیس؛ سپریم کورٹ کے جج کی آسیہ بی بی کی درخواست کی سماعت سے معذرت

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس اقبال حمید الرحمان نے توہین رسالت کیس میں سزائے موت کے خلاف آسیہ بی بی کی درخواست سننے سے معذرت کرلی ہے جس کے بعد کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی گئی ہے۔



سانحہ 12 مئی میں ملوث ہونے کے شواہد ہیں تو مقدمہ چلایا جائے ، میئر کراچی

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہےکہ انہیں شہر کے عوام نے منتخب کیا ہے اس لئے وہ کہیں نہیں بھاگیں گے اوراگر 12 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کے شواہد ہیں تو مقدمہ چلایا جائے لیکن کم از کم ضمانت تو دی جائے۔