30اکتوبرکواسلام آباد بند کردینگے ، عمران خان

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کوکام سے روکنے اور وزیراعظم سے استعفیٰ لینے کیلئے عوام سے 30 اکتوبر کو اسلام آباد آنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کے استعفے یا احتساب تک ان کو حکومت چلانے نہیں دیں گے جبکہ ہ پیپلز پارٹی کو مائنس ون فارمولے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاہے کہ پی پی پی کا وجود مٹ گیا ہے اور وہ عو ام میں پذیرائی چاہتی ہے تواسے زرداری کو مائنس کرکے اس سے جان چھڑانا ہو گی ،



پاک ایران تجارت کو مزید فروغ دیاجائیگا، ایرانی قونصل جنرل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:ایرانی قونصل جنرل محمد رفیعی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران جیسے برادر اسلامی ممالک کی ترقی اور خوشحالی دوطرفہ تجارت میں پوشیدہ ہے ہمیں امید ہے کہ چیمبر آف کامرس کوئٹہ بلوچستان کی نئی کابینہ بھی تجارت کے فر وغ کے لئے ہر ممکن کردار ادا کرے گی ۔



کراچی پولیس کی تاریخی کارروائی عزیز آباد سے بھاری مقدار میں اسلحہ گو لہ بارود برآمد دہشتگردی کی بڑی کوشش نا کام

| وقتِ اشاعت :  


کراچی : پولیس نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے قریب ایک مکان پر چھاپہ مارکر شہر کی تاریخ کی سب سے بڑی اسلحہ کی کھیپ برآمد کرلی ہے۔ مکان کے زیر زمین ٹینک میں چھپائے گئے اسلحہ میں سرکاری، غیرملکی اور نیٹو فورسز کے ہتھیار شامل ہیں۔ آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سندھ نے پولیس پارٹی کیلئے 5،5لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ پولیس کے مطابق تمام اسلحہ متحدہ قومی موومنٹ کی ملکیت ہے، کارروائی متحدہ کے گرفتار ایک اہم کارکن کی نشاندہی پرکی گئی ہے۔



سی پیک کی سیکورٹی کے اخراجات بجلی صارفین سے وصول کرنیکا فیصلہ ،اراکین قومی اسمبلی کا شدید احتجاج

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں سی پیک کی سکیورٹی کے اخراجات بجلی صارفین سے وصول کرنے کے خلاف شدید احتجاج کیا اور کہا کہ حکومت عوام پر سکیورٹی اخراجات کے نام پر مزید بوجھ ڈالنے سے احتراز کرے ۔ عوام پہلے ہی بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے نیچے ہے وفاقی وزیر عابد شیر علی نے ایوان کو بتایا کہ بجلی منصوبون کے سکیورٹی اخراجات بارے ٹیکس عائد کرنا نئی بات نہیں ہے



ایل او سی پر بھارتی جارحیت ، پاکستانی سیاسی قیادت آج ملکر حکمت عملی وضع کریگی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: پاک بھارت بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں آج اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹیوں کے سربراہان کا اجلاس ہوگا، اجلاس میں بی این پی (مینگل)اور شیخ رشید کے علاوہ تمام پارلیمانی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ،حزب اقتدار ہویا حزب اختلاف ، مودی سرکار کے جنگی جنون کے خلاف اتحاد کی لڑی میں سب ایک ساتھ، حکومتی اور اپوزیشن رہنماء پہلے بھی انفرادی حیثیت میں بھارت کو حد میں رہنے کی تنبیہ کر چکے ہیں



پاکستان پرعسکریت پسندوں کی مدد کے الزامات بے بنیاد ہیں، جلیل عباس جیلانی

| وقتِ اشاعت :  


نیویارک: امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ بھارت کا سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ حقیقت سے دور جب کہ پاکستان پر عسکریت پسندوں کی مدد کے الزامات بے بنیاد ہیں۔



تحریک آزادی کشمیر فتح سے ہمکنار ہوگی اور بھارت کی موت کا پروانہ بنے گی، وزیردفاع

| وقتِ اشاعت :  


سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ افغانستان ہمارے دشمن کے ساتھ کھڑا ہے تو کوئی بات نہیں ہم بھی اپنے رویہ پر نظر ثانی کر سکتے ہیں جب کہ تحریک آزادی کشمیر فتح سے ضرور ہمکنار ہوگی اور وہ بھارت کی موت کا پروانہ بنے گی۔



سی پیک سے متعلق معاملات پر وفاق سے بات کرنے کیلئے کمیٹی قائم، وزیر اعلیٰ سربراہ ہونگے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان میں غیرمعیاری مشروبات تیاراورفروخت کرنیوالوں کیخلاف کاروائی سے متعلق قراردادمنظورکرلی گئی۔جبکہ صوبائی اسمبلی میں قانون سازی کے حوالے سے نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اورسابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی سربراہی میں پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ،بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس ہفتہ کی شام کو2روز کے وقفے کے بعد اسپیکر بلوچستان اسمبلی محترمہ راحیلہ حمید درانی کی صدارت میں تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا ۔



اقوام متحدہ کا مقبوضہ کشمیر میں ملٹری آبزرور گروپ سے بھارتی عدم تعاون پر اظہار تشویش

| وقتِ اشاعت :  


نیو یارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ملٹری آبزور گروپ برائے پاکستان و بھارت کو کام کرنے کی اجازت نہ دینے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔



کسی کو پاکستان کی طرف میلی نگاہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی پاکستان کی طرف میلی نگاہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اوراگر بھارت نے دوبارہ جارحیت کی کوشش کی تو آئندہ بھی اس کا بھرپور طریقے سے جواب دیا جائے گا۔