افتخار چوہدری نے وزیراعظم کے اثاثوں کی تفصیلات کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ اور سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ریٹائرڈ افتخار چوہدری نے وزیراعظم نواز شریف کے اثاثوں کی تفصیلات کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا۔



وزیراعظم اپوزیشن سے مذاکرات پر آمادہ، پارلیمنٹ میں کمیٹی کا اعلان کرینگے

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف پیر کو پارلیمنٹ سے خطاب میں اپوزیشن جماعتوں سے ٹی او آرز پر مذاکرات کیلئے ایک خصوصی کمیٹی کا اعلان کریں گے جس کے سربراہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف پیر کو اپوزیشن



تجاوزات کیخلاف آپریشن؛ صدیق الفاروق کا (ن) لیگی رکن اسمبلی پر قاتلانہ حملے کا الزام

| وقتِ اشاعت :  


ننکانہ صاحب: چیرمین متروکہ املاک بورڈ صدیق الفاروق نے الزام عائد کیا ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے پر (ن) لیگی رکن اسمبلی ذوالقرنین ڈوگر نے انھیں قتل کرنے کی کوشش کی۔



پانامالیکس پر ٹی او آرز کے حتمی فیصلے تک جوڈیشل کمیشن نہیں بن سکتا، چیف جسٹس

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے حکومت کی جانب سے لکھے گئے خط پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے جوابی خط وزارت قانون کو ارسال کردیا جس میں چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ٹرمز آف ریفرنس کے حتمی فیصلے تک جوڈیشل کمیشن تشکیل نہیں دیا جاسکتا۔



پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے سوالوں کا جواب نہیں دونگا،نوازشریف

| وقتِ اشاعت :  


وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا ہدف بدعنوانی نہیں میری ذات ہے پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے سوالوں کا جواب نہیں دوں گا ، اپوزیشن کمیشن بننے کی کوشش نہ کرے ، پارلیمنٹ کی بات پارلیمنٹ اور کمیشن کی کمیشن میں کروں گا



علی گیلانی کو بازیاب کرانے پر افغان آرمی اور نیٹو فورسز کے شکر گزار ہیں، دفتر خارجہ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ علی حیدر گیلانی کو بازیاب کرانے کے لئے افغان نیشنل آرمی اور نیٹو فورسز کے کامیاب آپریشن پر شکر گزار ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں علی حیدر گیلانی کے پاکستان پہنچنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ افغان نیشنل آرمی اور نیٹو فورسز کے کامیاب آپریشن



پانامالیکس کی دوسری قسط؛ کراچی کے 150 اورلاہور کے 108 افراد آف شورکمپنیوں کے مالک نکلے

| وقتِ اشاعت :  


پاناما: انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹس (آئی سی آئی جے) کی جانب سے پاناما پیپرز کی دوسری قسط جاری کردی گئی ہے جس میں مزید 2 لاکھ آف شور کمپنیوں کی تفصیلات موجود ہیں جب کہ 400 پاکستانی 259 کمپنیوں کے مالک نکلے۔



ملک کا لیڈر کرپٹ ہوتو قوم کو تباہ کردیتا ہے ،عمران خان

| وقتِ اشاعت :  


پشاور : چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ ملک کا لیڈر کرپٹ ہو تو وہ قوم کو تباہ کردیتا ہے کیوں کہ جب لیڈر خود چور ہو تو ملکی اداروں کو کیسے آزاد ہونے دے گا لیکن میاں صاحب اب اپنے امپائر بھی کھڑے کردو لیکن شکست آپ ہی کی ہوگی۔



گلگت، خیبرپختوخوا قبائل میں سرحدی تنازع میں شدت

| وقتِ اشاعت :  


گلگت: دیا میر-بھاشا ڈیم کے مقام پر گلگت بلتستان کے ضلع دیامیر اور خیبرپختونخوا کے ضلع کوہستان کے رہائشیوں کے درمیان سرحدی تقسیم کا تنازع مزید شدت اختیار کرگیا ہے کیوں کہ دونوں طرف کے قبائل نے اپنی پوزیشن سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا ہے۔



امریکا نے طیاروں کی فراہمی کو شکیل آفریدی کی رہائی سے مشروط نہیں کیا، سیکرٹری خارجہ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے ایف سولہ طیاروں کا حصول ضرورت ہے اور امریکا نے طیاروں کی فراہمی کو شکیل آفریدی کی رہائی سے مشروط نہیں کیا ہے۔