کراچی ،فشریز کا گرفتار ملازم کا لعدم بی ایل اے کو بھی فنڈنگ کر تا رہا ،رینجرز کی رپورٹ

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: کراچی میں رینجرز کے ہاتھوں گرفتار فشریز کے ملازم دل مراد اور سعید بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے ۔سعید بلوچ اور دل مراد نے دوران تفتیش ’’را‘‘اورکالعدم بی ایل اے کے لیے کام کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے



احتجاج کرنے والے اوردہشت گرد پاکستان کی ترقی روکنا چاہتے ہیں، وزیراعظم

| وقتِ اشاعت :  


سکھر: وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گرد پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں، جبکہ سڑکوں اور چوراہوں پر دھرنا دینے اور انتشار پھیلانے والوں کا بھی یہی ایجنڈا ہے، وہ بھی پاکستان کی ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں، دونوں ہی پاکستان مین افراتفری پھیلانا اور امن کا راستہ روکنا چاہتے ہیں۔



کرپشن کیس میں سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین پر فرد جرم عائد

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: احتساب عدالت نے کرپشن کیسز میں سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین پر فرد جرم عائد کردی۔ وزارت پیٹرولیم میں 462 ارب روپے کی کرپشن کیس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی اس موقع پر نیب کی جانب سے چالان پیش کئے جانے کے بعد عدالت نے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین سمیت دیگر 3 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی



اپوزیشن نے ٹی او آرز وزیراعظم کو بھجوادیئے ،حزب اختلاف سے بات چیت کیلئے تیار ہیں ، چوہدری نثار

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ ٹی او آرز وزیراعظم نواز شریف کو بھجوا دیئے۔جمعرات کو اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیراعظم نوازشریف کو خط لکھا جس میں پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے متفقہ طور پر تیار کئے گئے جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آرز کی نقل اور مشترکہ اعلامیہ بھی منسلک کیا گیا ہے۔اپوزیشن لیڈ کی جانب سے وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں لکھا گیا کہ ٹی او آرز تمام اپوزیشن جماعتوں نے مشترکہ طور پر تیار کئے ہیں



پنجاب رینجرزکی گھونڈی بارڈرکے قریب کارروائی؛ 2 اسمگلر ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


لاہور: پنجاب رینجرز نے گھونڈی بارڈر کے قریب کارروائی کی جس کے دوران دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 اسمگلر مارے گئے۔ بھارت سے متصل گھونڈی بارڈر کے قریب پنجاب رینجرز کے اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ رینجرز پارٹی نے پاک بھارت بارڈر کے قریب مشکوک حرکت کے باعث 2 افراد کو رکنے کا اشارہ کیا



سی پیک کے تحت بلوچستان میں 9 ارب جبکہ سندھ میں 11 ارب کے توانائی منصوبے شروع ہونگے ،احسن اقبال

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقیات و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک کے مغربی روٹ پر کام تیز کر دیا ہےچین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پر چینی حکومت 46 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرے گی سندھ میں 11.3 ارب ڈالر اور بلوچستان میں 9.1 ارب ڈالر کے توانائی منصوبے شروع کئے جائیں گے، گوادر میں 300 میگاواٹ کے پاور پلانٹس لگائے جائیں گے۔



آفتاب احمد کی موت؛ واقعے میں ممکنہ طورپرملوث اہلکاروں کومعطل کردیا گیا،ترجمان رینجرز

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: ایم کیو ایم کے کارکن آفتاب احمد کی موت کے محرکات جاننے کے لئے ڈی جی رینجرزکے حکم پراعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی گئی جب کہ واقعے میں ممکنہ طورپرملوث اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔



پانامالیکس،اپوزیشن کے5نکاتی ٹی او آرز تیار، وزیراعظم کے استعفی پر اتفاق رائے نہ ہوسکا

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: پانامہ لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں نے متفقہ طور پر 15نکاتی ٹی او آرز تیار کرلئے ہیں تاہم وزیراعظم کے استعفیٰ پر اتفاق رائے نہ ہوسکا ہے ، ٹی او آرز کے تحت چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن بنایا جائے گا جو تین ماہ کے اندر وزیراعظم اور ان کے خاندان کے حوالے سے تحقیقات کرے گا باقی لوگ جن کا نام پانامہ لیکس میں آیا ہے ان کی تحقیقات ایک سال کے اندر کی جائینگی۔



پاناما لیکس پر اپوزیشن جماعتیں آج پھر مل بیٹھیں گی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں کے درمیان پاناما لیکس کے معاملے پر وزیراعظم کے خاندان سے احتساب کے آغاز پر اتفاق ہوگیا تاہم وزیراعظم کے استعفے کا معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کی بیٹھک ایک مرتبہ پھر آج لگے گی۔



کورکمانڈر کانفرنس،ملک بھرمیں کومبنگ آپریشن کی منظوری، دہشتگردوں کے سیلپرزسیل کونشانہ بنانے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شوال آپریشن کامیابی سے مکمل ہونے پر فوجی جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پا کستان کو محفوظ بنانے کیلئے ایف سی اور رینجرز بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت جنرل ہیڈکوارٹر میں کور کمانڈر کانفرنس منعقد ہوئی