آرمی چیف کا آئی جی سندھ کو فون؛ ہرممکن تعاون کی یقین دہانی

| وقتِ اشاعت :  


راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے سندھ پولیس کی بھرپورمدد کرے گی جب کہ ہرصوبے سے دہشتگردوں کا خاتمہ کیاجائےگا۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے آئی سندھ اللہ ڈنوخواجہ کو ٹیلیفون کیا،ٹیلی فونک گفتگو کے دوران آرمی چیف نے سندھ پولیس کے اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس اور شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی تعزیت کی



ڈاکٹرز مختلف دوا ساز کمپنیوں کے مفاد میں کام کر کے مراعات لے رہے ہیں ،محمود اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کا آگا ہ کیا گیا ہے کہ پمزانتظامیہ کی جانب مالی اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے سے46کروڑ کی نجی اکاونٹ میں رکھے گئے، وزارت سوشل ویلفیر اور خصوصی تعلیم کے اپنے ایک دفتر کی تعمیر کے لئے سب سے کم بولی دینے والے کو نظر انداز کرنے سے ادارے کو 58لاکھ روپے کا نقصان ہوا،جولائی 2005سے جون 2007تک وفاقی وزیر اور وزیر مملکت مختلف اداروں کی چار گاڑیاں خلاف ضا بطہ استعمال کرتے رہے، توانا پاکستان کیس میں ڈی جی عرفان اللہ خان کو گرفتار کر لیا ، سپیشل ایجوکیشن اسلام آباد کے سابق ڈائریکٹر علی اکبر کلہوڑو نے خصوصی بچوں کے نام پر 19لاکھ روپے فرنیچر اور دیگر لگژری ائیٹمز پر اڑا دیے، سپیشل ایجوکیشن اسلام آباد کے حکام نے نابینابچوں کی فلاح و بہبود کے لاکھوں روپے کے فنڈز کا حساب نہیں دیا گیا اور 25 سال گزرنے کے باوجود بھی پی اے سی کے ہدایت پر عمل نہیں کیا گیا



پاناما لیکس نواز شریف کی سیاست کی تباہی کا آغاز ہے، عمران خان

| وقتِ اشاعت :  


لندن: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے ایک بار پھر وزیراعظم نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پاناما لیکس وزیراعظم کی سیاست کی تباہی کا آغاز ہے۔ برطانوی جریدے گارجین کو انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس سے حیران نہیں بلکہ خوش ہوا ہوں، کتنے شرم کی بات ہے



پاناما لیکس پراسحاق ڈار کو اپوزیشن کے موقف سے آگاہ کردیا، خورشید شاہ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے پر وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو اپوزیشن کے موقف سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ پانامالیکس پر تحقیقات کے معاملے پر مشاورت کے لئے خورشید شاہ اور اسحاق ڈار کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس کے بعد قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا



موسم گرما کیلئے لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری ،شہری علاقوں میں 6 گھنٹے بجلی بند رہیگی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزارت پانی و بجلی نے موسم گرما کے لئے لوڈ مینجمنٹ کا نیا پلان جا ری کر دیا جس کے تحت شہری علاقوں میں چھ گھنٹے ، دیہی علاقوں میں آٹھ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو گی تاہم اور صنعتی زونز میں لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی ، شدید گرم موسم کے دوران صنعتی زونز کے لئے لوڈمینجمنٹ شیڈول متعارف کرایا جا سکتا ہے، جن علاقوں میں ریکوریز ہدف کے مطابق اورلاسز مقررہ حد کے اندر ہیں مندرجہ بالا لوڈمینجمنٹ شیڈول ہی لاگو ہو گا تاہم وہ علاقے جہاں لاسزمقررہ حد سے زیادہ اور ریکوریز کم ہیں ان کے لئے وزارت پانی و بجلی نے مخصوص شیڈول وضع کیا ہے ملک بھر میں لاسز اور ریکوریز کی بنیاد پر ہر ایک 11 کے وی فیڈر کے لئے فیصد کے حساب سے شیڈول بنایا گیا ہے



بیرون ملک روانگی: ‘مشرف کیلئے قوانین میں نرمی’

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کے دوران وکیل دفاع نے خصوصی عدالت کو بتایا کہ حکومت نے ‘قوانین میں نرمی’ کرکے سابق آمر کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دی تھی. میجر جنرل (ر) راشد قریشی کی جانب سے دائر درخواست میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وفاقی حکومت کے پاس ملزم پرویز مشرف کی نقل و حرکت محدود کرنے کے اختیارات موجود تھے، لیکن اس پر عمل نہیں کیا



دہشتگردوں کے سہولت کاروں اور سیلپرز سیلز کے خاتمے کیلئے بڑے پیمانے پر آپریشن کیاجائے، آرمی چیف

| وقتِ اشاعت :  


راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے شوال آپریشن کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ دہشتگردوں کے علاوہ انکے سہولت کاروں اور سلیپرز سیلز کے خاتمے کیلئے بڑے پیمانے پر آپریشن کیا جائے ، پوری قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں دی گئی قربانیوں کوانتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ہمارے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے ۔



اسلام آباد: امریکیوں کو میریٹ ہوٹل نہ جانے کا مشورہ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: شہرِ اقتدار میں واقع امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کے لیے وارننگ جاری کی ہے کہ وہ اگلے چند دن تک اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل کا دورہ نہ کریں۔ دوسری جانب ہوٹل کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے اور پولیس اور رینجرز اہلکار ہوٹل کی عمارت کے اطراف گشت کر رہے ہیں



پولیو کے خاتمے کے لیے نئی اور بہتر دوا تیار

| وقتِ اشاعت :  


پولیو کی خاتمے کے لیے ایک نئی دوا جلد ہی دنیا کے 150 سے زیادہ ممالک میں متعارف کی جائے گی جس کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک سنگِ میل ثابت ہوسکتی ہے۔ پولیوں کے اس نئے ٹیکے سے اس کے وائرس میں بچ جانے والی دو چیزوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ پولیوں کے خاتمے کے لیے ایک کامیاب ٹیکے کا استعمال گذشتہ 30 برسوں سے ہوتا آیا ہے اس لیے اس موجودہ ٹیکے سے نئے ٹیکے کی طرف تبدیلی کا عمل اتنا آ‎



پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشوں سے پوری طرح آگاہ ہیں، صدر ممنون حسین

| وقتِ اشاعت :  


کاکول: صدر ممنون حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشوں سے بالکل بھی لاعلم نہیں ہیں اور ان سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ ملٹری اکیڈمی کاکول میں پی ایم اے لانگ کورس کی 134 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان بہت کوششوں اور جدوجہد کے بعد معرض وجود میں آیا تھا،