اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پانامہ لیکس کے تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ کیلئے جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی کا نام فائنل کرلیا ہے تاہم حکومت کو ماہر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ‘ قابل پولیس یا ایف آئی اے افسر اور ٹیم کے دیگر ممبران کی تلاش اور سیاسی جماعتوں کے اتفاق میں مشکلات کا سامنا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے پانامہ لیکس کے تحقیقاتی کمیشن کی سربراہ کیلئے کئی ججز سے رابطے کئے اور اکثر نے معذرت کرلی تاہم جسٹس (ر) سرمد جلال عثمانی نے مشروط آمادگی کا اظہار کیا ہے جس کے بعد وفاقی حکومت نے ان کے نام کو فائنل کرلیاہے
اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کی غیر موجودگی میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما پاناما لیکس کے تناظر میں اپوزیشن کو ہینڈل کرنے کی حکمت عملی طے کرنے کے لیے وزیراعظم کے دفتر میں جمع ہوئے، مریم نواز شریف اس اجلاس کی اہم رکن تھیں.
اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ ، بلوچستان سے گرفتار بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو سے ابھی تفتیش جاری ہے انکو ائری سے مزید چیزیں دنیا کے سامنے لائیں گے، پاکستان نے اپنے شہریوں کو 4 ممالک کا سفر نہ کرنے کی ہدایات جاری کی ہے
لندن: وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ ہم نے 2014 میں دھرنے کا تماشہ خندہ پیشانی سے برداشت کیا لہٰذا اب حکومت کے صبر کا ناجائز فائدہ نہیں اٹھانا چاہیے۔ وزیراعظم نوازشریف نے لندن پہنچنے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں چیک اپ کے لیے لندن آیا ہوں جب کہ پاناما لیکس کے حوالے سے قوم سے خطاب میں اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا ،
کراچی: سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ہماری جنگ ہرقسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہے اور ہم دہشت گردی کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور ہیڈ کوارٹرز کراچی میں سیکیورٹی اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں کورکمانڈر کراچی، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم او اور ڈی جی رینجرز سندھ نے شرکت کی،
ویانا: آسٹریا کے پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال ہونے والے پیرس حملوں اور 2008 کے ممبئی حملوں سے ممکنہ تعلق کے شبہ میں سالزبرگ سے حراست میں لیے گئے ایک پاکستانی سے تفتیش کی جارہی ہے۔
اسلام آباد: تحریک انصاف نے پاناما لیکس کے معاملے پر تحریک چلانے کے لئے سیاسی رابطے شروع کردیئے جب کہ سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات بھی کی۔
اسلام آباد: پاناما لیکس کی گونج ایک مرتبہ پھر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سنائی دی گئی جب کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے اراکین کو معاملے پر بات کرنے سے روکنے کی کوشش کی لیکن ارکان اسی معاملے پر بات کرتے رہے۔
کوئٹہ : چیف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف گوادر میں سی پیک اور گوادر پورٹ کے موضو ع پر ہونے والے ایک روزہ سمینار سے خطاب کرینگے ۔ تفصیلات کے مطابق چیف آرمی سٹاف جنر ل راحیل شریف 12 اپریل کو گوادر میں ہونے والے سی پیک اور گوادر پورٹ کے موضوع پر سمینار سے خطاب کرینگے ، سمینار سے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کمانڈر سدرن کمانڈ، لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض سمیت دیگر شخصیات خطاب کرینگے
کوئٹہ: حکومت سندھ نے دریائے سندھ کے دائیں کنارے کے سیم کے کینال کو بند کر دیا ہے جس کی وجہ سے بلوچستان کی ڈھائی لاکھ ایکٹر کی زرخیز نہری زمین تباہ ہو گئی ہے یہ زمینیں پٹ فیڈر اور کھیرتر کینال کے کمانڈ علاقوں میں واقع ہیں