اسلام آباد : سینٹ میں وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری کے 36 منصوبوں پر چین کے ساتھ اتفاق تیسرے اجلاس میں ہو گیا ہے‘ ان منصوبوں میں تین پارٹس شامل ہیں جس میں بجلی‘ ٹرانسپورٹ اور بنیادی ڈھانچوں کے حصے شامل ہیں جو کہ گوادر سے شروع ہونگے جبکہ وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان نے کہا ہے کہ کابینہ کمیٹی سی سی او بی کے وسیع البنیاد پروگرام کے 69 یونٹ اور اداروں کی منظوری دی ہے جن کی نجکاری زیر غور ہے ان میں پاکستان سٹیل مل‘ مختلف بنک‘ آئل گیس انرجی‘ فرٹیلائزرز‘ انجینئرنگ‘ منرل اینڈ نیچرل ریسورسز‘ انفراسٹرکچر‘ ٹرانسپورٹ‘ ٹور ازم اور ٹیلی کام کے مختلف ادارے شامل ہیں۔
لاہور: لاہور میں زمین بوس ہونے والی فیکٹری کے ملبے سے اب تک 21 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں،جبکہ دیگر افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے. گذشتہ روز لاہور میں سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں ایک زیر تعمیر فیکٹری زمین بوس ہونے سے 100 سے زائد افراد ملبے تلے دب گئے
ننکانہ صاحب: وزیر پور میں مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے 2 حامی جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہو گیا۔ ننکانہ صاحت کے نواحی علاقے وزیرپور کی یو سی 48 میں چیرمین کے لئے 2 کزن رانا اسرار احمد اور رانا نزیر احمد تحریک انصاف اور (ن) کی جانب سے امیدوار تھے،
اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کا مستقبل ہے جب کہ منصوبے کی جلد تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت منصوبوں کے مکمل ہونے کی تاریخوں کے بارے میں وزیراعظم کو بریفنگ دی
اسلام آباد: پاکستان کے سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ جوہری معاہدے کے حوالے سے پاکستان پر دباؤ نہ ڈالے. اعزاز چوہدری اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے تھنک ٹینک، سینٹر فار انٹرنیشنل اسٹریٹجک اسٹیڈیز (سی آئی ایس ایس) اور انٹر نیشنل انسٹیٹوٹ فار اسٹریٹجک اسٹیڈیز (آئی آئی ایس ایس) لندن کی جانب سے منعقدہ ایک سیمینار ’ڈیفنس، ڈیٹرنس اینڈ اسٹیبلیٹی ان ساؤتھ ایشیا‘
اسلام آباد: پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کے ایک اہم مبینہ ملزم کو اٹلی سے گرفتار کرلیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم کے ایک اہم مبینہ ملزم عثمان غنی کو اطالوی پولیس نے گرفتار کیا، جسے انٹرپول کے ذریعے پاکستانی حکام کے حوالے کردیا گیا.
پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں اور حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے میں کم سے کم 25 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہیں۔ پاکستان کے زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلہ پاکستانی وقت کے مطابق 2:09 منٹ پر آیا۔ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 8.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔
واشنگٹن : وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ منصب سنبھالنے کے بعد تمام ہمسایہ ملکوں کوامن کاپیغام دیا لیکن بدقسمتی سے بھارت کا رویہ ہمیشہ سے مایوس کن رہا جب کہ اب بھارت میں مسلم مخالف اقدامات کشیدگی میں اضافہ کررہے ہیں۔واشنگٹن میں امریکی انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ عالمی امن کے لیے امریکی انسٹی ٹیوٹ آف پیس کی خدمات قابل قدر ہیں، پاکستان امریکا کا دیرینہ دوست ہے جب کہ دورہ امریکا میں تمام رہنماؤں سے ملاقاتیں مثبت اور نتیجہ خیز رہیں۔
میدان کربلا میں نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے ساتھیوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ملک بھر میں 9 محرم الحرام کی مناسبت سے ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں 9 محرم الحرام کی مناسبت سے مجالس عزا برپا کی جا رہی ہیں جن میں ذاکرین اورعلمائے دین میدان کربلا میں پیش آنے والے واقعات خاص طور پر حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے قافلے میں شامل ننھے علی اصغر سمیت دیگر بچوں کی پیاس
واشنگٹن: پاکستان اورامریکہ کے درمیان جمہوری اصولوں کیلئے تعاون جاری رکھنے ،عوامی سطح پرتعلقات،تجارت اورسرمایہ کاری کے فروغ میں تعاون عوامی اورپارلیمانی رابطوں کے فروغ ،اقتصادی اورسیکورٹی تعلقات کے باہمی شراکت داری اوراسٹریٹجک مذاکرات آگے بڑھانے کے عزم کااعادہ کیاگیا۔جمعرات کے روزوائٹ ہاؤس میں وزیراعظم محمدنوازشریف کی امریکی صدرباراک اوبامہ سے ہونے والی ملاقات میں