کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ ورکن صوبائی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے محلات قربتوں کو فاصلوں میں تبدیل کر دیتے ہیں وفاق کے طرز سیاست میں کوئی تبدیلی نہیں آئی موجودہ حکمرانوں نے قوم پرستی اور اہل بلوچستان کو اپنے اقتدار پر قربان کر دیا ہے اہل اقتدار بلوچستان کوسونے کی چڑیا سمجھتے ہیں
اسلام آباد: سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے میڈیا ایڈوئزر نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ وہ ایل پی جی کوٹے میں ہونی والی مبینہ بے ضابطگیوں سے حاصل کی جانے والی رقم واپس کرنے کے لئے تیار ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ میں شامل جسٹس شوکت عزیز اور جسٹس اطہر من اللہ نے میاں خرم رسول کی پٹیشن کی سماعت کی، جو انھوں نے اپنے وکیل امجد اقبال قریشی کے ذریعے دائر کی تھی۔
اسلام آباد : حکومت کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 76 روپے 73 پیسے ‘ ہائی اسپیڈ ڈیزل 82 روپے 4 پیسے‘ ہائی اوکٹین 79 روپے 79 پیسے‘ کیروسین 57 روپے 11 پیسے ‘ لائٹ ڈیزل آئل 53 روپے 59 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ۔ جس کاگزشتہ رات 12 بجے سے اطلاق کردیا گیا ہے۔
کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ یہ کوئی ریاست ہے یا جنگل کا قانون صوبائی معاملات میں مداخلت ایف آئی اے کا کام نہیں ہے۔ وزیر اعظم سے کہا تھا کہ سندھ پر حملے کیوں ہو رہے ہیں۔ جمعہ کوشاہراہ فیصل پر مہران انڈر پاس کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ
کراچی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی میں فوجی عدالتوں کی تعداد میں اضافے کی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ شہر قائد میں دہشت گردوں، جرائم پیشہ مافیا اور کرپشن کرنے والوں کے گٹھ جوڑ کا خاتمہ کیا جائے۔
لاہور: لاہور کے حلقہ این اے -122 سے قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق کے خلاف فیصلہ سنانے والے الیکشن ٹربیونل کے جج نے وزیر اطلاعات پرویز رشید پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام لگا دیا۔
گوادر (این این آئی) پاکستان چین اقتصادی راہداری کے منصوبے پر کام شروع ہونے کے بعد گوادر میں گزشتہ دس برسوں سے زمینوں کی گری ہوئی قیمتیں پھر سے بڑھنا شروع ہو گئیں ٗ ایک ماہ کے دوران قیمتوں میں 100 فیصد سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا
زاہد ان : پاکستان اور ایران کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط ہوگئے جس کیلئے تجارت پیشہ افراد ویزا کی پالیسی میں مزید نرمی اور آسانی پیدا کی جائے گی پاکستان کی نمائندگی پاکستان کسٹمز کے افیسر سعید خان جدون نے کی اور ایران کی نمائندگی نادر میر شکر نے کی اس بات کا فیصلہ ہوا کے ریلوے کے ذریعے تجارت میں اضافہ کیا جائے
کراچی: لیاری کے علاقے نیپئر میں پولیس اور رینجرز سے مقابلے میں گینگ وار کے اہم ملزم صادق گڈانی سمیت 7 ملزمان مارے گئے جب کہ ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار اور ایک رینجرز اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔