بندوق کے زور پر مقبوضہ کشمیر میں انتخابات حق خود ارادیت کا نعم البدل نہیں، دفتر خارجہ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ کشمیریوں پر مظالم ڈھا کر بھارت بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور بندوق کے زور پر مقبوضہ کشمیر میں انتخابات حق خود ارادیت کا نعم البدل نہیں ہوسکتا۔



خضدارسے ملنے والی اجتماعی قبروں بارے سندھ اور کے پی کے حکومت سے رپورٹ طلب

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ نے بلوچستان کے علاقے خضدار سے ملنے والی اجتماعی قبروں بارے رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی جبکہ پنجاب اور بلوچستان حکومت نے لاشوں کی شناخت اور ان کے محفوظ کرنے کے طریقہ کار بارے رپورٹس بھی عدالت میں جمع کرا دی ہیں۔



ملک دشمنوں کا کراچی سے صفایا کریں گے، وزیراعظم

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کراچی میں دہشتگردی کرنے والے ملک دشمن ہیں اور ملک دشمنوں کا شہر سے صفایا کریں گے۔ وزیراعظم نواز شریف کراچی میں امن وامان کی صورتحال پر بلائے گئے اعلی سطح اجلاس میں شرکت کے لئے کراچی ایئرپورٹ پہنچے تو وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا۔



میٹرک امتحانات نقل کی روک تھام کیلئے امتحانی مراکز میں کیمرے نصب کئے جائینگے، چیف سیکرٹری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ( خ ن) چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اﷲ چٹھہ کی زیر صدارت جمعرات کے روز سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام ، مختلف محکموں میں جاری بھرتیوں کے عمل اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیاگیا۔