اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر میں کوئی غلط کر رہا ہوں تو وزیراعظم کا کام مجھ پر الزام لگانا نہیں ہے بلکہ مجھے پکڑنا ہے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم نے وزیراعظم سے سوال پوچھے تھے اور فیصلہ کیا تھا کہ اگر انھوں نے جواب نہیں دیئے تو ہم واک آؤٹ کریں گے جو ہم نے کیا