راولپنڈی: پاک فوج کے 6 افسران کی بدعنوانی اور جبری ریٹائرمنٹ کا معاملہ بلوچستان میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے ایک لیفٹیننٹ کرنل اور میجر کی حادثے میں ہلاکت کے بعد سامنے آیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق 2014 میں ایف سی کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) میجر جنرل اعجاز شاہد نے اپنے بیٹے کی نئی نان کسٹم پیڈ اسپورٹس کار کی جانچ اور اسے مکمل طور پر قابل استعمال بنانے
اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل کو بریفنگ دی گئی ہے کہ گوادر سے نواب شاہ تک 700 کلو میٹر طویل گیس پائپ لائن منصوبے پر کام جلد شروع ہو جائے گا، منصوبے پر ڈیڑھ ارب ڈالر لاگت آئے گی، منصوبے کے لئے چین مالی معاونت فراہم کرے گا ٗکراچی اور لاہور کے درمیان 1100 کلو میٹر طویل گیس پائپ لائن منصوبے پر روسی کمپنی 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگی۔ قائمہ کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو یہاں او جی ڈی سی ایل ہاؤس میں چیئرمین بلال احمد ورک کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے ارکان محمد ارشد خان لغاری، چوہدری خالد جاوید وڑائچ، نواب علی وسان، شہریار آفریدی، ناصر خان خٹک اور دیگر ارکان کے علاوہ سیکریٹری پٹرولیم ارشد مرزا اور او جی ڈی سی ایل، وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے سندھ پولیس کی بھرپورمدد کرے گی جب کہ ہرصوبے سے دہشتگردوں کا خاتمہ کیاجائےگا۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے آئی سندھ اللہ ڈنوخواجہ کو ٹیلیفون کیا،ٹیلی فونک گفتگو کے دوران آرمی چیف نے سندھ پولیس کے اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس اور شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی تعزیت کی
اسلام آباد: پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کا آگا ہ کیا گیا ہے کہ پمزانتظامیہ کی جانب مالی اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے سے46کروڑ کی نجی اکاونٹ میں رکھے گئے، وزارت سوشل ویلفیر اور خصوصی تعلیم کے اپنے ایک دفتر کی تعمیر کے لئے سب سے کم بولی دینے والے کو نظر انداز کرنے سے ادارے کو 58لاکھ روپے کا نقصان ہوا،جولائی 2005سے جون 2007تک وفاقی وزیر اور وزیر مملکت مختلف اداروں کی چار گاڑیاں خلاف ضا بطہ استعمال کرتے رہے، توانا پاکستان کیس میں ڈی جی عرفان اللہ خان کو گرفتار کر لیا ، سپیشل ایجوکیشن اسلام آباد کے سابق ڈائریکٹر علی اکبر کلہوڑو نے خصوصی بچوں کے نام پر 19لاکھ روپے فرنیچر اور دیگر لگژری ائیٹمز پر اڑا دیے، سپیشل ایجوکیشن اسلام آباد کے حکام نے نابینابچوں کی فلاح و بہبود کے لاکھوں روپے کے فنڈز کا حساب نہیں دیا گیا اور 25 سال گزرنے کے باوجود بھی پی اے سی کے ہدایت پر عمل نہیں کیا گیا
لندن: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے ایک بار پھر وزیراعظم نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پاناما لیکس وزیراعظم کی سیاست کی تباہی کا آغاز ہے۔ برطانوی جریدے گارجین کو انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس سے حیران نہیں بلکہ خوش ہوا ہوں، کتنے شرم کی بات ہے
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے پر وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو اپوزیشن کے موقف سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ پانامالیکس پر تحقیقات کے معاملے پر مشاورت کے لئے خورشید شاہ اور اسحاق ڈار کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس کے بعد قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا
اسلام آباد: وزارت پانی و بجلی نے موسم گرما کے لئے لوڈ مینجمنٹ کا نیا پلان جا ری کر دیا جس کے تحت شہری علاقوں میں چھ گھنٹے ، دیہی علاقوں میں آٹھ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو گی تاہم اور صنعتی زونز میں لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی ، شدید گرم موسم کے دوران صنعتی زونز کے لئے لوڈمینجمنٹ شیڈول متعارف کرایا جا سکتا ہے، جن علاقوں میں ریکوریز ہدف کے مطابق اورلاسز مقررہ حد کے اندر ہیں مندرجہ بالا لوڈمینجمنٹ شیڈول ہی لاگو ہو گا تاہم وہ علاقے جہاں لاسزمقررہ حد سے زیادہ اور ریکوریز کم ہیں ان کے لئے وزارت پانی و بجلی نے مخصوص شیڈول وضع کیا ہے ملک بھر میں لاسز اور ریکوریز کی بنیاد پر ہر ایک 11 کے وی فیڈر کے لئے فیصد کے حساب سے شیڈول بنایا گیا ہے
اسلام آباد: سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کے دوران وکیل دفاع نے خصوصی عدالت کو بتایا کہ حکومت نے ‘قوانین میں نرمی’ کرکے سابق آمر کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دی تھی. میجر جنرل (ر) راشد قریشی کی جانب سے دائر درخواست میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وفاقی حکومت کے پاس ملزم پرویز مشرف کی نقل و حرکت محدود کرنے کے اختیارات موجود تھے، لیکن اس پر عمل نہیں کیا
راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے شوال آپریشن کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ دہشتگردوں کے علاوہ انکے سہولت کاروں اور سلیپرز سیلز کے خاتمے کیلئے بڑے پیمانے پر آپریشن کیا جائے ، پوری قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں دی گئی قربانیوں کوانتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ہمارے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے ۔
اسلام آباد: شہرِ اقتدار میں واقع امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کے لیے وارننگ جاری کی ہے کہ وہ اگلے چند دن تک اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل کا دورہ نہ کریں۔ دوسری جانب ہوٹل کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے اور پولیس اور رینجرز اہلکار ہوٹل کی عمارت کے اطراف گشت کر رہے ہیں