کراچی: رینجرز نے کراچی میں ماہی گیر رہنما سعید بلوچ کی گرفتاری ظاہر کرکے ان پر دہشت گردی میں معاونت کا الزام عائد کیا ہے جبکہ ان کی گرفتاری کے خلاف ماہی گیروں اور مزدور تنظیموں کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا۔رینجرز کے ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انھوں نے محمد سعید بلوچ سمیت دیگر تین ملزمان کو 90 روز کے لیے تحویل میں لیا ہے جس سے انسداد دہشت گردی کی عدالت کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ترجمان کا دعویٰ ہے کہ محمد سعید بلوچ، سلیم دیدگ، مہر بخش بلوچ اور دلمراد بلوچ نے ابتدائی تفتیش کے دوران
راولپنڈی: پاک فو ج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف نے مدت ملازمت میں توسیع کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج ایک عظیم ادارہ ہے اور میں مدت ملازمت میں توسیع پر یقین نہیں رکھتا ،مقررہ وقت پر ریٹائر ہوجاؤں گا جبکہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوششیں پوری عزم و استقلال کے ساتھ جاری رہیں گی،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ترجمان لیفٹیننٹ
واشنگٹن : امریکی صدر اوباما نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنی سرزمین سے دہشت گردوں کا نیٹ ورک اور نرسری کو ہر حالت میں ختم کرنا ہوگا۔ تاہم پاکستان دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار ہے۔رپورٹس کے مطابق صدر اوباما نے واشنگٹن میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور آرمی پبلک سکول حملے کے بعد پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کرنے کا عزم کر رکھا ہے اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر موثر کارروائیاں کی جا رہی ہے۔ پاکستان اور بھارت کو خطے سے مذاکرات کے ذریعے سے دہشت گردی
اسلام آباد: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں ریکارڈ کمی کے بعد اوگرا نے بھی آئندہ ماہ کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے تک کمی کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ اوگرا نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے تناظر میں آئندہ ماہ کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری تیار کرلی ہے ۔ حکام کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 37 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 15 روپے فی لیٹر ، ہائی آکٹین کی قیمت 9 روپے ، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل 8 روپے 11 پیسے فی لیٹر سسستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے
ڈیووس : وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں دہشتگردی کو مکمل طورپر ختم کر کے ہی دم لینگے افغانستان سمیت تمام پڑوسی ممالک میں پائیدارامن چاہتے ملک میں سرمایہ کاری کے بہترین اور پرکشش مواقع موجود ہیں غیر ملکی سرمایہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں حکومت تجارتی سرگرمیوں میں ہر ممکن امداد فراہم کرے گی چین پاکستان راہداری منصوبہ خطے میں تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں انقلاب برپا ہوگا
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغان صدر اشرف غنی ٗ چیف ایگزیکٹو عبد اللہ عبد اللہ اور اتحادی افواج کے کمانڈر کو ٹیلیفون کر کے چار سدہ حملہ کی تفصیلات کا تبادلہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حملہ کو افغانستان سے کنٹرول کیا گیا ٗ حملہ آوروں کے پاس افغان سمیں موجود تھیں ٗ ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے تعاون کیا جائے ۔جمعرات کو ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں ہونے والے
پشاور: خیبر پختونخوا میں چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ زخمیوں میں سے ایک اور شخص کے دم توڑ جانے کے بعد ہلاک افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہو گیا.
پشاور: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کا کہنا ہے کہ چارسدہ حملے میں ملوث دہشت گرد کہاں سے آئے اور انہیں کس نے پہنچایا اس حوالے سے کافی معلومات حاصل کرلی ہیں جب کہ دہشت گردوں سے 2 موبائل فون برآمد ہوئے جن کا ڈیٹا اکٹھا کرلیا گیا ہے۔پشاور میں سانحہ باچا خان یونیورسٹی حملے پر پریس بریفنگ میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ 4 دہشت گردوں نے باچا خان یونیورسٹی پر حملہ کیا جس پر یونیورسٹی کے اندر
اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اوباما انتظامیہ پاکستان کو 8 ایف-16 طیارے فراہم کرنا چاہتی ہے، لیکن امریکا میں کچھ لابیز نہیں چاہتیں کہ پاکستان کو یہ طیارے ملیں، جن میں ہندوستانی لابی کے ساتھ ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سابقہ حکومت کے ایک سفیر بھی شامل ہیں. قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے پیپلز پارٹی کے سابق سفیر کا نام لیے بغیر کہا، ‘امریکا میں کچھ لابیز پاکستان کے خلاف کام کر رہی ہیں، جن میں ہندوستانی لابی بھی شامل ہے اور اس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک سابق سفیر بھی شامل ہیں،
اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان جیو پولیٹیکل تعلقات جیو اکنامک تعلقات میں منتقل ہورہے ہیں‘ چین پاکستان کا نمبر ون بزنس پارٹنر اور پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں پہلے نمبر پر آگیا ہے‘ سی پیک کے تحت 46 ارب ڈالر سرمایہ کاری پہلا قدم ہے‘ مستقبل میں سینکڑوں ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئیگی‘ سی پیک اہم فیز میں منتقل ہوگیا ہے‘ دونوں ممالک کے تاجروں پر بھاری