ریاض: ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کو ختم کرانے کے لئے وزیراعظم نواز شریف اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف ثالثی مشن پر ریاض میں موجود ہیں جہاں پاک فوج کے سربراہ نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ریاض میں سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ محمد بن راحیل سے ملاقات کی ہے، ملاقات کے دوران خطے کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی اور اس سے عالم اسلام میں پڑنے والے اثرات
کراچی: حکومت پاکستان نے بالآخر افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام میں توسیع دینے سے انکار کردیا ہے۔ ان کے قیام کی مدت گزشتہ سال 31دسمبر کو ختم ہوگئی تھی اور اس میں کسی قسم کی توسیع کا اعلان تین ہفتے گزرنے کے بعد بھی اعلان نہیں کیا گیا۔
کراچی : شدت پسند تنظیم داعش میں شمولیت کے لیے غیر قانونی طور شام جانے کی کوشش کرنے والے کراچی کے 2 نوجوانوں نے اہل خانہ اور سیکیورٹی اداروں کے تعاون سے ہونے والی نفسیاتی کاؤنسلنگ کے بعد شدت پسند خیالات اور ‘مسلح جدوجہد’ میں شمولیت کا فیصلہ ترک کر دیا۔
لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں کے دوران درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا جن میں دہشت گردوں کے سہولت کار اور کالعدم جیش محمد کا ضلعی امیر بھی شامل ہے۔
اسلام آباد : وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ او جی ڈی سی ایل کی تھل ویل ایسٹ نمبر 01 اور ضلع کرک صوبہ خیبر پختونخواہ میں گیس و تیل کی دریافتیں پاکستانی قوم کے لئے ایک نوید ہے ۔ یہ بات انہوں نے او جی ڈی سی ایل ہیڈ آفس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دریافتوں کی پیداوار کو جلد ہی سسٹم میں شامل کر دیا جائے گا۔ ایکسپلوریٹری ویل تھل ایسٹ01ضلع سکھر صوبہ سندھ میں واقع ہے ۔ بلاک 2769-15 ( تھل) سو فیصد او جی ڈی سی ایل کی ملکیت ہے
اسلام آباد: وزیراعظم ہاؤس کے مطابق حکومت ہندوستان میں پٹھان کوٹ ایئر بیس پر ہونے والے حملے کی تحقیقات کے لیے ٹیم ہندوستان بھیجنا چاہتی ہے جبکہ وزیراعظم کی ہدایات پر ٹیم تشکیل دے دی گئی۔خبر رساں ادارے رائٹرز نے نام لیے بغیر پاکستانی افسران کے حوالے سے بتایا کہ گرفتار کیے گئے افراد میں جیش محمد گروپ کے سربراہ مسعود اظہر، ان کے بھائی اور بہنوئی بھی شامل ہیں۔ تاہم اس پیشرفت کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق نواز شریف کی زیر صدارت عسکری اور سیاسی قیادت کا ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،
اسلام آباد : وزیراعظم میاں نواز شریف کو پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر اقتصادی زونز کے قیام بارے رپورٹ پیش کردی گئی‘ پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر 12مقامات پر اقتصادی زون قائم کئے جائیں گے جن میں 5 زون بلوچستان جبکہ 7 خیبرپختونخوا میں قائم کئے جائیں گے۔
راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو بھرپور جواب دیں گے،سعودی عرب اور خلیجی ملکوں کی سلامتی ہمارے لیے اہم ہے ،پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مثالی نوعیت کے ہیں
اسلام آباد : وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پٹھان کوٹ واقعہ کی شفاف انداز میں تحقیقات کر رہے ہیں، سچ کو سامنے لایا جائے گا،پاکستان اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کیخلاف دہشتگردی کیلئے استعمال ہونے کی اجازت نہیں دیگا جبکہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ پٹھان کوٹ واقعے کے باوجود پاکستان اور بھارت مذاکرات کا سلسلہ