کراچی : وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہاہے کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ اور کراچی میں مکمل بحالی امن ہمارا مشن ہے ۔ اس کام کو ادھورا نہیں چھوڑیں گے ۔ کراچی آپریشن کا آغاز ایک مشکل فیصلہ تھا لیکن تین سال پہلے کے کراچی کو دیکھ لیں آج کراچی آپریشن کے نتائج پوری قوم کے سامنے ہیں ۔انہوں نے یکم جنوری 2016 ء سے صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 3 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کر دیا ہے۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ تاجر برآمدات میں اضافے کے لیے مزید محنت کریں ۔ ہم بجلی کے نرخوں میں مزید کمی کریں گے اور 2018 تک ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا جائے گا ۔ تھرکول منصوبہ پاکستان کی توانائی کا مستقبل ہے ۔ 2018 تک 10 ہزار اور 2025 تک مزید 15 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آ جائے گی ۔ ملک میں لوڈشیڈنگ کے اندھیروں کو لوٹنے نہیں دیں گے ۔
لاہور: جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے آٹھویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے آٹھوں ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ لاہور کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پولیس نے لڑکی زیادتی کیس کے آٹھوں ملزمان کو پیش کیا۔ اس موقع پر پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانا ہے اور کیس کے اصل حقائق جاننے کے لئے ملزمان سے تفتیش کرنے کے لئے انہیں 10 روزہ ریمانڈ پر حوالے کیا جائے گا
کراچی: رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 6 دہشت گردوں کو گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ترجمان سندھ رینجرزکی جانب سے جاری بیان کے مطابق رینجرزاہلکاروں نے ناظم آباد ،اورنگی ٹاؤن اورلانڈھی کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پرچھاپے مارکر6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا
پاکستان کے ایوانِ میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں طاقت کا استعمال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو وزیراعظم نواز شریف کی حکومت کے لیے اچھا نہیں ہے۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے سندھ میں رینجرز کے اختیارات کے معاملے پر کہا کہ ’جو اختیارات دیے جارہے ہیں وہ دیے نہیں جا رہے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی خاموشی سے یہ لگ رہا ہے کہ ’ممکنہ طور پر اس میں ان کی رائے موجود ہے۔‘ خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم 28 دسمبر کو کراچی جا رہے ہیں اور انھیں سندھ کے معاملات کے حل کے لیے اقدام کرنا چاہیے
اسلام آباد: وفاقی وزارت داخلہ نے رینجرز کو سندھ میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت خصوصی اختیارات دے دیے جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے سندھ حکومت کی جانب سے جوابی خط میں پیش کیے جانے والے تمام تحفظات کو بھی مسترد کردیا ہے جس کے بعد سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز اختیارات کو محدود کرنے کی سمری مسترد کرتے ہوئے رینجرز کو سندھ میں تمام اختیارات دے دیدیے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق رینجرز کو تمام اختیارات غیر مشروط طور پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت دیے گئے
اسلام آباد : پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینٹ میں ارکان نے عوامی اہمیت کے مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اکتوبر 2005 کے زلزلہ متاثرین کے لئے ابھی تک بالا کوٹ نیو سٹی تعمیر نہ ہو سکا ہے ۔ ہیوی میکنیکل کمپلیکس کے ملازمین گزشتہ تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔ بلوچستان کو وفاق کی جانب سے فنڈز فراہم نہیں کئے جا رہے ہیں۔ دیگر ممالک کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدوں سے پاکستان کو نقصان پہنچ رہاہے۔ پی آئی اے کے بلوچستان میں پروازوں کا شیڈول تبدیل کیا جائے۔سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹرجنرل(ر ) صلاح الدین ترمزی نے کہا کہ ایوان میں آ کر اپنے آپ کو بے بس محسوس کر رہا ہوں ۔ بالا کوٹ سٹی کے بارے میں قرار داد کمیٹی کے سپرد کرنے کے احکامات دیئے تھے مگر آٹھ ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود کمیٹی کا اجلاس نہ ہو سکا لہذا میں احتجاجاً کمیٹی سے استعفی دیتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ مشرف کی گود میں پلنے والے اس تاخیر کے ذمہ دار
کولکتہ:پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی نے 1992 ورلڈکپ کے چمپئن کپتان عمران خان کو ٹیم کا معاون مقرر کردیا۔ پشاور زلمے کے سربراہ جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ عمران خان معاون کے طورپر شاہد آفریدی کی زیر قیادت ٹیم کو ویژن دیں گے
کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے سول اسپتال دورے کے موقع پر سخت سیکیورٹی کے باعث ایمرجنسی گیٹ پر 10 ماہ کی بچی والد کے ہاتھ میں تڑپ تڑپ کر جاں بحق ہوگئی۔ بلاول بھٹو زرداری وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کے ہمراہ ٹراما سینٹر کا افتتاح کرنے سول اسپتال پہنچے اس موقع پر سخت سیکیورٹی کے باعث اسپتال میں مریضوں کا داخلہ بند کردیا گیا جب کہ ایمرجنسی گیٹ بھی بند ہونے کے باعث 10 ماہ کی بچی بسمہ والد کے ہاتھوں میں تڑپتی رہی اوربچی کا والد اس موقع پر دہائیاں دیتا رہا
اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ترکمانستان سے افغانستان کے راستے پاکستان اور بھارت آنے والی گیس پائپ لائن کے منصوبے کو تحفظ دلانے کیلئے پاکستانی حکومت طالبان شدت پسندوں پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کریگی۔تاپی کے نام سے مشہور اس گیس پائپ لائن منصوبے پر تعمیر کا کام اتوار 13 دسمبر سے شروع ہو گا جس کے لیے پاکستانی اور بھارتی وزیر اعظم ترکمانستان پہنچیں گے دس ارب ڈالر کی لاگت سے بننے والی 1700 کلومیٹر طویل اس پائپ لائن دو سال میں مکمل ہوگا۔یہ پائپ لائن ابتدائی طور پر 27 ارب مکعب میٹر سالانہ گیس فراہم کر سکے گی جس میں سے دو ارب افغانستان اور ساڑھے 12 ارب مکعب میٹر گیس پاکستان اور بھارت حاصل کریں گے۔
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق گزشتہ رات ڈکیتی کی ایک واردات کو ناکام بناتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، پکڑے گئے ملزمان میں سے 2 کی شناخت ثمر اور عبد اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کا تعلق کراچی سے ہے