پرویز خٹک کی آرمی چیف سے ملاقات

| وقتِ اشاعت :  


راولپنڈی: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ہے جس میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور امدادی کاموں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔



پی ٹی آئی کا پہلی بار حکومت سے مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ

| وقتِ اشاعت :  


پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر تین گھنٹے طویل اجلاس کے بعد صحافیوں سے مختصر بات چیت میں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے قرار دیا کہ ” بامعنی مذاکرات کا آغاز” ہوگیا ہے اور دونوں اطراف کی جانب سے ” قوم کو موجودہ سیاسی بحران سے نکالنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جارہی ہیں”۔



نثار، اعتزاز تنازعہ: وزیراعظم کی وزیرداخلہ کو منانے کی کوشش

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیرداخلہ چوہدری نثار اور وزیراعظم نوازشریف کے درمیان ہفتے کو ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران وزیر داخلہ چوہدری نثاراور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن کے مابین ہونے والی تلخ کلامی اور دھرنوں سے متعلق معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔



انتخابی اصلاحات پر پی ٹی آئی اور حکومتی تجاویز کا تبادلہ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: جمعرات کی شام انگریزی حرف ‘ڈی’ نے خوفزدہ کردیا، جب پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی ٹیم کے ایک اہم رکن نے اس تاثر کو مسترد کردیا کہ ان کی پارٹی حکومت کے ساتھ ایک معاہدے ‘ڈیل’ پر مہر ’سیل‘ لگانے جارہی ہے، اور سیاسی تعطل کا خاتمہ ہونے والا ہے۔