اے پی ایس کیس: وزیراعظم عدالت میں پیش، عدالت کا والدین کا مؤقف لیکر کارروائی کا حکم

| وقتِ اشاعت :  


سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو  آرمی پبلک اسکول پر  ہونے والے حملے میں شہید ہونے والے بچوں کے والدین کا مؤقف سن کر کارروائی کا حکم دیتے ہوئے سماعت 4 ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ آرمی پبلک اسکول پر ہونے والے حملے سے متعلق کیس کی سماعت کر رہا ہے۔



وزیراعظم نے ثابت کردیا کہ وہ کس قدر عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

| وقتِ اشاعت :  


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے سانحہ اے پی ایس مقدمے میں وزیر اعظم عمران خان کی سپریم کورٹ میں آمد کے حوالے سے کہا ہے کہ عمران خان نے ثابت کردیا کہ وہ قانون اور عدالتوں کے احترام کے لیے کس قدر آگے جاتے ہیں، ان کی قانون اور انصاف کی جدوجہد عالمبرداری ہے، ان کی سیاست کا مرکز رہی ہے۔



’ٹک ٹاک غریب لوگوں کیلئے ایک انٹرٹینمنٹ ہے، پوری ایپ کوکیسے بلاک کرسکتے ہیں‘

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہےکہ ٹک ٹاک غریب لوگوں کیلئے ایک انٹرٹینمنٹ ہے تو اس پوری ایپ کوکیسے بلاک کرسکتے ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے سوشل میڈیا رولز اور ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی جس میں عدالت نے 22 نومبر تک جواب طلب کیا۔



کوئی مقدس گائے نہیں، حکم کریں ہم ایکشن لیں گے: وزیراعظم کا سپریم کورٹ میں جواب

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ میں کہا ہےکہ ملک میں کوئی مقدس گائے نہیں لہٰذا سپریم کورٹ حکم دے ہم ایکشن لیں گے۔وزیراعظم عمران خان سانحہ اے پی ایس کیس میں عدالت کے طلب کرنے پر سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔



ہم نے عوام کی زندگی میں آسانی کے لیے کچھ نہیں کیا ، شبلی فراز

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز ہم نے ایک طرف ایٹم بم بنا لیا لیکن عوام کی زندگی میں آسانی کے لیے کچھ نہیں کیا۔ ورلڈ سائنس ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا تھا کہ سائنس سے متعلق ہمیں سوچنے کی ضرورت ہے، کیا وجہ ہے کہ ہم سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں پیچھے رہ گئے، اگر ملک میں ترقی خوشحالی اور معیار زندگی بلند کرنا ہے تو سائنس کے میدان میں اگے آنا ہوگا، سائنس کی وجہ سے انسانوں کو فائدہ پہنچانا ضروری ہے، جتنی ریسرچ ہوئی ہے لیکن نتائج اتنے نہیں ملے، ریسرچ برائے ریسرچ کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔



سپریم کورٹ کے فیصلے وزیراعظم عمران خان پر بھی لاگو ہیں

| وقتِ اشاعت :  


 وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پاکستان کا سب سے بڑا ادارہ ہے اس کے فیصلے وزیراعظم پر بھی لاگو ہوتے ہیں۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوٗے ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو آج طلب کیا ہے۔ کوئی خطرے کی بات نہیں ہے۔



موثرحکومتی اقدامات سے گردشی قرض میں کمی ہوئی، اسد عمر

| وقتِ اشاعت :  

asad

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت کے موثر اقدامات کی وجہ سے گردشی قرضے میں کافی حد تک کمی ہوئی ہے۔اسد عمر سے عالمی بینک کے جنوبی ایشیا کیلیے ڈائریکٹر گوانگزی چن نے ملاقات کی، ملاقات میں عالمی بینک کی معاونت سے چلنے والے منصوبوں پر بات چیت ہوئی۔



سانحہ آرمی پبلک اسکول از خود نوٹس؛ سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو طلب کرلیا

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سانحہ آرمی پبلک اسکول از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران وزیراعظم کو طلب کر لیا۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے فاضل بینچ نے سانحہ آرمی پبلک اسکول از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کیا وزیراعظم نے عدالتی حکم پڑھا ہے؟ جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزیراعظم کو عدالتی حکم نہیں بھیجا تھا، وزیراعظم کو عدالتی حکم سے آگاہ کروں گا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ وزیراعظم کو بلائیں ان سے خود بات کریں گے، ایسے نہیں چلے گا۔



اٹارنی جنرل کا وزیراعظم کو سپریم کورٹ کے سامنے پیش ہونے کا مشورہ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: اٹارنی جنرل خالد جاوید نے وزیراعظم کو سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا مشورہ دے دیا۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے سانحہ اے پی ایس کیس میں طلب کرنے پر وزیراعظم عمران خان کو اٹارنی جنرل نے کیس پر بریفنگ دی اور انہیں عدالت کے سامنے پیش ہونے کا مشورہ دیا۔



کورونا وائرس سے مزید8افراد جاں بحق ہوگئے

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید8افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 566 ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید554کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 78 ہزار114ہوگئی۔