پنجاب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کی تقرری کے بعد انقلابی کام کرینگے ، احسن اقبال

| وقتِ اشاعت :  


مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ کو پنجاب میں اکثریت ملی اورمرکزمیں مخلوط حکومت بنانا پڑی،پنجاب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کی تقرری کے بعد انقلابی کام کرینگے۔



صدر کی جانب سے قومی اسمبلی اجلاس بلانے کی سمری پر دستخط میں تاخیر

| وقتِ اشاعت :  


ذرائع کے مطابق صدر مملکت کے پاس قومی اسمبلی اجلاس پیر کو بلانے کی سمری کل بھیجی گئی ہے، صدرمملکت کا خیال ہے کہ وہ سمری کو15 دن تک روک سکتے ہیں۔ صدرمملکت کا مؤقف ہے کہ کوئی بھی سمری 15دن تک روکنے کا آئینی اختیار رکھتا ہوں۔



سید اویس قادر اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب

| وقتِ اشاعت :  


پیپلزپارٹی کے سید اویس قادر 111 ووٹ لے کر سندھ اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں۔ اسپیکر کے انتخاب کے لیے مجموعی طور پر 147 ووٹ کاسٹ ہوئے، اویس قادر شاہ نے 111 ووٹ حاصل کیے، ایم کیو ایم کی صوفیہ شاہ نے 36 ووٹ حاصل کیے۔ اسپیکر منتخب ہونے کے بعد سید اویس قادر… Read more »



ن لیگ بلوچستان کے اراکین اسمبلی کی شہباز شر یف سے ملاقات صوبے میں حکومت سازی پر مشاورت

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور نامزد وزیراعظم شہبازشریف سے بلوچستان سے نومنتخب ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے صدر جعفر خان مندوخیل نے وفد کی قیادت کی۔



ن لیگ قومی اسمبلی میں اکثریتی جماعت بن گئی، پارٹی پوزیشن جاری

| وقتِ اشاعت :  


الیکشن کمیشن کی جاری کردہ قومی اسمبلی میں جنرل نشستوں پر پارٹی پوزیشن کے مطابق مسلم لیگ ن 75 جنرل نشستوں پر کامیاب ہوئی، 9 آزاد ارکان کی شمولیت کے بعد مسلم لیگ ن کے ارکان کی جنرل نشستیں 84 ہو گئیں۔



ٓآمدن سے زائد اثا ثے کا کیس ، قاسم سوری کی جا ئیداد منجمدکر نیکا حکم

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:کوئٹہ کی احتساب عدالت نے سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے آمدن سے زائد اثاثے کے کیس میں عدم حاضری پر جائیداد منجمد کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے جائیداد ضبطگی کیلئے کوئٹہ، لاہور اور اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر وں کو بھی نوٹسز جاری کر دیئے۔



ہما رے سا تھ زیا دتیا ں کر نیو الے اپنی اصلا ح کر یں یا سزا کیلئے تیا ر رہیں ،علی امین گنڈا پو ر

| وقتِ اشاعت :  


پشاور :نامزد وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ زیادتیاں کرنیوالے اپنی اصلاح کرلیں تو معاف کر دیں گے ورنہ سزا کیلئے تیار رہیں۔تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں نامزد وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اپنے ساتھ زیادتی کرنے والوں کومعاف کرتاہوں،



پناہ کی درخواستیں مسترد، یونان نے 200پاکستانیوں کو نکال دیا

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد :یونان نے پناہ کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے 200 پاکستانیوں کو نکال دیا۔ تفصیلات کے مطابق یونان سے پاکستانیوں کی ملک بدری جاری ہے، ایک روز قبل یونان کے دارالحکومت ایتھنز سے پاکستان سے 40اور جارجیا کے 10باشندوں کو پناہ کی درخواستیں اور اپیلیں مسترد ہونے کے بعد ڈیپورٹ کردیا