نجیب زامران کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کردی گئی

| وقتِ اشاعت :  


تربت: معروف سیاسی و مذہبی شخصیت نجیب الرحمٰن زامرانی کا نماز جنازہ ادا کردیا گیا،اسے گزشتہ شب کراچی میں بھتیجا سمیت نامعلوم افراد نے قتل کردیا تھا۔زامران سے تعلق رکھنے والے ممتاز مذہبی، سیاسی و قبائلی شخصیت مولانا مجیب الرحمن زامرنی اور ان کے بھتیجے انس عامر کو گزشتہ شب گارڈن کے علاقے میں دوران سفر گاڈی پر فائرنگ کر کے قتل کردیا گی



بلوچ یکجتی کمیٹی کراچی عالمی یوم منشیات کے دن کی مناسبت سے سوشل میڈیا میں کمپئین چلائے گی

| وقتِ اشاعت :  


بلوچ یکجتی کمیٹی کراچی کے اعلامیہ کے مطابق عالمی یوم منشیات کے دن کی مناسبت سے سوشل میڈیا میں کمپئین اور کراچی کے مختلف بلوچ علاقوں میں پمفلٹ تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔



حکومت سندھ کے الیکٹرک سے معاہدہ ختم کردے، لوڈ شیڈنگ سے عوام کا جینا حرام ہوگیا ہے، لیاری عوامی محاذ

| وقتِ اشاعت :  


کراچی:کراچی کی قدیم بستی لیاری میں غیراعلانیل لوڈشیڈنگ کے خلاف لیاری عوامی محاذ کی جانب سے چاکیواڑہ عوامی پارک سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،جس میں اہلیان لیاری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شرکاء نے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک کی موجودہ انتظامیہ کے ساتھ معاہدہ ختم کرکے کنٹرول حکومت سندھ کے حوالے کیا جائے۔



26جون عالمی یوم منشیات کی مناسبت سے سوشل میڈیا میں کمپین چلائی جائیگی

| وقتِ اشاعت :  


کراچی:بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کا آن لائن اجلاس منعقد ہوا جس میں چھبیس جون عالمی یوم منشیات کے حوالے مختلف پروگرامز کو حتمی شکل دی گئی۔اجلاس میں مختلف ایجنڈے زیر بحث رہے جس میں شرکاء نے مدلل بحث و مباحثہ کرتے ہوئے کہا کہ منشیات سماج کے لئے ایک ناسور کی حیثیت رکھتا ہے جس نے نوجوان نسل کو سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت سے محروم کردیا ہے۔



اٹک،اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر اے ایس آئی معطل

| وقتِ اشاعت :  


اٹک : ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانینے درخواست گزار کی دادرسی نہ کرنے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر عادل خان اے ایس آئی تھانہ سٹی اٹک کو معطل،تبدیل لائن اور چارج شیٹ جاری کرکے ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز کو اندر 03یوم انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے، ملزمان اورنگزیب، بلال اور صدیق کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔



اخباری ادارے شدید مالی بحران کاشکار ہیں، سی پی این ای

| وقتِ اشاعت :  


کراچی :  وفاقی ایڈورٹائزمنٹ پالیسی تیاری کے آخری مراحل میں ہے اور اس ضمن میں کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کی جانب سے موصول شدہ قابل عمل تجاویز کو نئی ایڈورٹائزمنٹ پالیسی میں ضرور شامل کیا جائے گا جبکہ جرائد کے لئے وفاقی اشتہارات کا بھی مناسب حصہ دینے کے لئے خاطر خواہ فیصلے کئے جائیں گے۔