کوئٹہ: زمیندار ایکشن کمیٹی کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت قائمقام چیئرمین ملک نصیر احمد شاہوانی منعقد ہوا، جس میں ایگزیکٹو کونسل کی اراکین محمد کاظم خان اچکزئی ، آغا لعل جان احمدزئی ، میر نور احمد بلوچ ، ملک رمضان مہترزئی ، حاجی فوجان بڑیچ اکبر علی مشوانی محمد افضل بنگلزئی ودیگر نے شرکت کی، بجلی کے بارے میں وفاقی وزیر پانی وبجلی اسلام آباد معاہدے پر عمل سے گریزاں ہے، معاہدے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں،صوبے کے سیزن میں ایران سے سیب انگور ودیگر سبزیوں کی درآمد پر فوری پابندی لگائی جائے اس سلسلے میں پابندی کیلئے کسٹم کلکٹر سے زمیندار نمائندے ملاقات کریں گے ،کسان پیکج پنجاب بلدیاتی انتخابات پیکج تھا بلوچستان کو اس سے محروم رکھا گیا ہے
تربت: مند بلومیں مسلح افراد نے بی این پی عوامی کے مرکزی رہنما میر محمد علی رند کا گھر نزرآتش کردیا۔اطلاع کے مطابق گزشتہ شب مند میں نامعلوم مسلح افرا د نے حلقہ پی بی 50کیچ iiiسے ضمنی الیکشن کے امیدوار اور بی این پی عوامی کے مرکزی جونیئر نائب صدر میرمحمد علی رند کے گھر کو آگ لگادی جس سے گھر کو نقصان پہنچا۔
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں پاک چائنا اقتصادی روٹ بننے سے بلوچ عوام کے تحفظات و خدشات اور بلوچوں کو گوادر سے متعلق جو مسائل و مشکلات ہیں ان کا ختم ہونا ممکن نہیں ہے اور مغربی اقتصادی روٹ ہمارے لئے ثانوی حیثیت رکھتا ہے جبکہ بلوچستان جعلی حکمرانوں اور دیگر جماعتوں نے گوادر کے بلوچوں اور بلوچستان کی عوام کے تمام مسائل مغربی روٹ تک محدود رکھیں اور بلوچوں کے مسائل کو اجاگر کرنے کے بجائے انہیں مکمل طورپر نظرانداز کر دیا گیا ہونا تو یہ چاہئے تھا
کوئٹہ: بلوچ نیشنل فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جاری آپریشنوں کے دوران خواتین و بچوں کو شہید کرنے اور نہتے لوگوں کو اغواء کرنے و درجنوں گھروں کو فورسز کے ہاتھوں نظر آتش کرنے کے خلاف 31دسمبر کو بلوچستان بھر میں شٹرڈاؤن و پہیہ جام ہڑتال کی کال دیتے ہوئے کہا ریاست بلوچ عوام کو بزور طاقت غلامی تسلیم کروانے کے لئے فوجی طاقت کا وحشیانہ استعمال کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک عرصے سے جاری کاروائیوں میں روز بہ روز شدت لاکر آپریشن کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے۔ مشکے، آواران، ڈیرہ بگٹی، پنجگور، مکران سمیت بلوچستان بھر میں فورسز کے ہزاروں اہلکار زمینی و فضائی کمک کے ساتھ بلوچ کش کاروائیوں میں شریک ہیں۔
لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے مال روڈ کے قریب ایک گیسٹ ہاؤس میں 15 سالہ لڑکی سے مبینہ طور پر ’گینگ ریپ‘ کا واقعہ پیش آیا۔ متاثرہ لڑکی کو تشویشناک حالت میں لاہور کے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا
نوشکی : لیویز چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کا راکٹوں سے حملہ،فائرنگ کا تبادلہ جاری،جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،تفصیلات کے مطابق جمعرات کی رات نامعلوم مسلح افراد نے شیرجان آغا کے مقام پر قریبی پہاڑی سلسلہ سے قومی شاہراہ پر واقع لیویزفورس کی چیک پوسٹ پر راکٹوں سے حملہ کیا،بعدازاں لیویز فورس کے چیک پوسٹ پر شدید فائرنگ بھی کی ،آخری اطلاعات تک فائرنگ کا سلسلہ دونوں جانب سے جاری تھی
کوئٹہ: بلوچستان کے نامزد وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری نے اسلام آباد میں پشتونخوامیپ کے چیئرمین محمودخان اچکزئی سے ملاقات کی اورکوئٹہ میں پشتونخوامیپ کے پارلیمانی لیڈرعبدالرحیم زیارتوال کے گھرجاکران سے ملاقات کی تفصیلات کے مطابق نامزد وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے گزشتہ روز پشتونخوامیپ کے چیئرمین محمودخان اچکزئی سے اسلام آباد میں ملاقات کی اورکوئٹہ پہنچنے کے بعد پشتونخوامیپ کے پارلیمانی لیڈرعبدالرحیم زیارتوال کے گھرجاکران سے ملاقات کی اس موقع پرپشتونخوامیپ کے صوبائی صدر وسینیٹرعثمان کاکڑ ،اراکین اسمبلی عبیداللہ بابت،نصراللہ زیرے
قلات: آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام قلات میں گیس کی عدم دستیابی کے خلاف گیس آفس کے سامنے احتجاجی ریلی ، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی این پی مینگل کے رہنماء احمد نواز بلوچ ،عزیز مغل ،میر حبیب خان ، شیر احمد میر نذیر ،میر منیر احمد شاہوانی ، محمد نور فاروق اور دیگرمقررین نے کہا کہ قلات جو کہ بلوچستان کا سرد ترین علاقہ ہے، جان بوجھ کر یہاں پر گیس پریشر کو غائب کیا جاتا ہے جوکہ اہل علاقہ کے ساتھ ظلم وستم کے مترادف ہے، پچھلے ماہ میں چند دنوں کیلئے گیس پریشر کی بحالی کے بعد اب اچانک گیس کا غائب ہونا حیران کن ہے، اہل علاقہ شدید سردی میں ٹھٹھررہے ہیں
گوادر : حکومت اور انتظامیہ بے حس ہوچکی آنکارہ کورڈیم خشک ہوچکا پانی کی شدید قلت اور بحران سے شہری بوند بوند کو ترس رہے ہیں‘ حکومت عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں‘ ضلع گوادر کو آفت زدہ قرار دیکر گوادر کو ہنگامی بنیادوں پر میرانی ڈیم سے پانی فراہم کیا جائے پاک فوج اپنی نگرانی میں عوام کو پانی کی رسد پہنچائے ترقی کی بلند بانگ دعوے کرنے والوں کے ڈھائی سالہ کارکردگی مایوس کن رہی اگر پانی کا بحران حل نہ کیا گیا تو شدید احتجاج کیا جائے گا‘ جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیر اہتمام گوادر میں پانی کی قلت اور شدید بحران کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور پریس کانفرنس سے مقررین کا خطاب‘ اسلامی حلقہ خواتین گوادر نے گوادر پریس کلب کے سامنے شدید احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے‘
کوئٹہ: قدرتی وسائل سے مالامال لیکن پسماندہ ترین صوبہ بلوچستان میں ذرائع آمد ورفت نہ صرف محدود ہیں بلکہ بنیادی ڈھانچے کی کم یابی کی وجہ سے بھی یہاں ایک علاقے سے دوسرے علاقے تک کا سفر خاصہ دشوار گزار تصور کیا جا تاہے لیکن اب ساحلی شہر گوادر کو صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے ملانے کے لئے ریلوے لائن بچھانے کا منصوبہ بنایا گیاہے جس کے قابل عمل ہونے سے متعلق جائزے پر کام شروع کر دیاگیا ہے ۔امریکن ریڈیو کے مطابق ریلوے حکام کے مطابق گودر سے پنجگور ، تربت ، خضدار ، قلات اور مستونگ تک نئی ریلوے لائن بچھانے کاجائزہ لیا جارہا ہے ۔ بلوچستان میں قیام پاکستان سے قبل کی بچھائی گئی ایک ریلوے لائن ہے جو کہ دالبندین سے کوئٹہ اور بھر زاہدان تک جاتی ہے لیکن یہ کئی سالوں سے قابل عمل نہیں ہے ۔