قلات، یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ

| وقتِ اشاعت :  


قلات :قلات میں سردی کے شدت میں اضافہ ،منگل کو قلات میں یخ بستہ ہوائیں چلنے سے گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری رہی ، گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑااور سخت سردی کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے، قلات میں منگل کو سردی منفی 8ریکارڈ کی گئی



کوئٹہ ودیگر علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سرد علاقوں میں یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاکوئٹہ سمیت قلات ،زیارت ،مستونگ اورپشین میں گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے لکڑیوں اورکوئلے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیاہے جبکہ لوگوں نے لنڈابازار کارخ کردیاتفصیلات کے مطابق وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سرد علاقوں قلات ،مستونگ ،زیارت ،کان مہترزئی،رود ملازئی،ہربوئی،توبہ کاکڑی،توبہ اچکزئی سمیت دیگر علاقے شدیدسردی کی لپیٹ میں ہے دن بھریخ بستہ ہوائیں چلنے سے کاروباری زندگی مفلوج ہوکررہ گئی اورساتھ ہی کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں نواں کلی



امیر وزیر سمالانی کا اعزاز

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : امیر وزیر ولد امان اللہ سمالانی نے کیمبرج سیکنڈری سکول کوئٹہ میں مڈل اسٹینڈرڈ کے امتحانات میں 865نمبروں میں سے 815نمبر لیکر کیمبرج سکول نیٹ ورکس بلوچستان میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی ۔



نیشنل پارٹی کی حکومت نے بلوچستان میں امن قائم کردیا، اکرم دشتی

| وقتِ اشاعت :  


تربت : نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر کہدہ اکرم دشتی نے پارٹی کے ضلعی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت نے ڈاکٹر مالک کی قیادت میں اقتدار سنبھالتے ہی امن و امان، لاپتہ افراد کی بازیابی، مسخ شدہ لاشوں کی برامدگی، ترقی و دیگر فلاحی منصوبوں پر کام شروع کردیا جبکہ جلاوطن رہنماؤں کے ساتھ مزاکرات اور گفت و شنید بھی کی گئی مگر براہمدگ بگٹی اور خان قلات کے علاوہ کوئی مثبت رد عمل دوسری طرف سے نہیں ملا۔ہماری کوششوں کو مثبت لینے کے بجائے سخت جواب دیاگیا اور نیشنل پارٹی کو خاص نشانے پر رکھ کر ان کی قیادت ،کارکنوں، ہمدردوں اور حامیوں کو نشانہ بنایاگیا جس کی تازہ مثال ڈاکٹر شفیع بلوچ کا آواران جھاؤ میں کیا گیا قتل ہے جن کی پر سطح پر پر زور مذمت کرتے ہیں ۔



کریم بیزیما کو قومی ٹیم سے معطل کر دیاگیا

| وقتِ اشاعت :  


فرانس کی قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی کریم بینزیما کو ایک بلیک میلنگ اور سیکس ٹیپ کیس میں ان کے مبینہ کردار کے حوالے سے ہونے والی تحقیقات کے اختتام تک ان کو قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے سے روک دیا ہے۔ خدشہ ہے کہ کریم بینزیما فرانس میں جون 2016 میں ہونے والے یورو کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں شریک نہیں ہو سکیں گے



وزیراعظم سے چوہدری نثار کی ملاقات، بلوچستان صورتحال کا جائزہ لیا گیا

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی ہے جس میں ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال ، کراچی آپریشن ، بلوچستان کے وزیراعلیٰ کی تبدیلی اور بلوچستان کے امن و امان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیاہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے جس میں سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے



نواب ثناء زہری کی طرز حکومت دیکھنے کے بعد بطور اپو زیشن تعاون کا فیصلہ کرینگے ،مولانا واسع

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی و اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے معاہدوں پر عمل درآمد کرنا اسلام اور حقیقی قوم پرستی کا تقاضہ ہے مری معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے سے نواز شریف کا نواب ثناء اللہ زہری کو بطور وزیراعلیٰ بلوچستان نامزدہ کرنے کا اعلان ہم صوبے میں نواب ثناء اللہ زہری کی طرز حکومت کو دیکھنے کے بعد بطور اپوزیشن تعاون کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرینگے توقع ہے وہ ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں اورہم ایک اچھی ٹیم کے ساتھ ان سے صوبے کو چلانے کی توقع ان سے رکھتے ہیں یہ بات انہوں نے جمعرات کے روز این این آئی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی‘انہوں نے کہاکہ لیکن پھر بھی اگر



کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سرد علاقوں میں یخ بستہ ہوائیں چلنا شروع ،درجہ حرارت منفی سات ریکارڈ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت شمالی اضلاع میں گزشتہ روز ہونیوالی برف باری اور بارش کے بعد یخ بستہ ہواؤں نے سردی کی شدت میں زبردست اضافہ کردیا ہے درجہ حرارت انجماد سے 7 درجہ نیچے گر گیا آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران سردی کی شدت میں مزید اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے شدید سردی کے اثرات سے بچنے کیلئے شہریوں نے مرغن غذاؤں گرم مشروبات کے استعمال میں اضافہ کردیا ہے شدید سردی کے باعث مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو بھی سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت کوئٹہ



ژوب، سیکورٹی فورسز کی کارروائی، دو افراد گرفتار، اسلحہ وگاڑیاں برآمد

| وقتِ اشاعت :  


ژوب : ژوب سیکورٹی فورسسزکی کاروائی دو افراد گرفتار آٹھ پک اپ اوردس عدد موٹر گاڑی ،پانچ عدد ڈامپر گاڑیاں تحویل لے لیں تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسسز نے نیم پڑاو چیک پوسٹ پر کاروائی کرتے ہوئے نان کسٹم پیڈ آٹھ پک اپ،دس عدد کار گاڑیاں اور پانچ عدد ڈامپر گاڑیاں تحویل میں لے لیں اطلاعات کے مطابق مذکورہ گاڑیاں افغانستان سے لائی جارہی تھیں جبکہ فورسسز نے ملزمان سے چارعدد کلاشنکوف اور ہینڈ گرینیڈ بھی برآمد کرلی ایک اور کاروائی میں ژوب پولیس نے مینا بازار میں کاروائی کرتے ہوئے



نواب خیر بخش مری کی اہلیہ انتقال کر گئیں

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ بزرگ قوم پرست رہنمامرحوم نواب خیر بخش مری کی اہلیہ ،مسلم لیگ(ن) کے مرکزی نائب صدر و صوبائی وزیر آبپاشی نواب جنگیز مری کی والدہ منگل کو لندن میں علالت کے باعث انتقال کرگئیں جن کی میت لندن سے بذریعہ طیارہ کراچی