مچھ : مچھ بازار میں دن دہاڑے نامعلوم مسلح افراد نے ایک شخص کو تشدد کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کردیا اور موقع واردات سے فرار ہوگئے وجہ قتل پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے بازار میں اندھا دھند فائرنگ کی آواز سے بھگ دڑ مچھ گئی متعدد دکانیں آنا فانا بند خوف کا سماں چھا گیا پولیس کے مطابق پیر کے روز جسیر احمد والد حبیب اللہ سمالانی کو مچھ بازار میں فائرنگ کرکے قتل کردیا