بلوچستان میں قومی شاہراؤں کی تعمیر پر خصوصی توجہ دینا ہوگی، گورنربلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : گورنر بلوچستان محمدخان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان اپنے محل و قوع کے اعتبار سے دنیا بھر میں اہمیت کا حامل ہے۔ یہ اپنے محل و قوع اور قیمتی وسائل اور معدنیات کی وجہ سے مشرق اور مغرب کے درمیان موثر رابطہ کا بہترین ذریعہ ہے۔



کسٹم کی بھرتیوں میں بلوچ نوجوانوں کو نظر انداز کر کے باہر کے لوگوں کو بھرتی کیا گیا ، نیشنل پارٹی حقیقی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی (حقیقی) کے مرکزی ترجمان کی جانب سے بلوچستان کلیکٹریٹ کسٹم کے غیر ذمہ دار آفسران کے روئیے کی وکلاء اور تاجروں کے ساتھ نا مناسبانہ روئیے کی شدید مزمت کرتے ہوئے FBRاسلام آباد، FTOنیب این آئی بی سمیت اداروں سے تحقیق کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے بلوچستان کلیکٹریٹ کے ہالیہ کسٹم اہلکاروں کی بھرتیوں میں بلوچ نوجوانوں کو نظر انداز کرنا اور تمام تر بھرتیوں میں بلوچستان سے باہر کے لوگوں کو بھرتی کرنے کا اقدام بددیانتی اورکرپٹ روئیے کی غمازی کرتا ہے۔



یوفون نے کوئٹہ کے مضافات میں 3G سروس بڑھانے کا اعلان کردیا

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: یوفون نے کوئٹہ اور ملحقہ علاقوں کچلاک، سمالائی اور سراغورگ میں 3Gکی بہترین سروسز میں گنجائش بڑھانے کا اعلان کیا ہے ، اس ضمن میں تمام کام مکمل کیا جاچکا ہے ۔ صارف کی ضرورت سے منسلک تصور کے ساتھ یوفون کی جانب سے راولپنڈی، اسلام آباد، ایبٹ آباد اور سیالکوٹ میں بھی اب گنجائش میں بہتری کے ساتھ 3Gسروس فراہم کی جارہی ہے جہاں صارفین اب تکنیکی بہتری کے باعث زیادہ بہتر 3Gسروس استعمال کررہے ہیں۔ کمپنی اپنی جامع اور مستقل تحقیق کی بنیاد پر 3Gکوریج، گنجائش اور صارف کے تجربے کا احاطہ کرتی ہے۔



کوئٹہ، نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے وکیل کو قتل کردیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وکیل جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے واقعہ کا خاندانی دشمنی کا نتیجہ قرار دیدیا ۔ وکلاء نے واقعہ کے خلاف بلوچستان بھر کی عدالتوں سے دو روزہ بائیکاٹ کا اعلان کردیا ۔پولیس کے مطابق جہانزیب علوی ایڈووکیٹ اپنی سفید رنگ کی ٹوڈی گاڑی رجسٹریشن AHP064میں عدالت سے اے ون سٹی میں واقع اپنے گھر کی طرف جارہے تھے۔ بروری روڈ پر فیصل ٹاؤن کے قریب جیسے ہی جہانزیب علوی ایڈووکیٹ پنکچر کی دکان پر گاڑی کے ٹائر میں ہوا بھرنے کیلئے رکے تو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔



حا فظ حمد اللہ کے بھا ئی اوربھتیجو ں کا کر اچی میں لا پتہ ہو نا باعث تشویش ہے وزیر اعلیٰ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما سینیٹر حافظ حمداللہ کے بھائی اور بھتیجوں کے کراچی میں لاپتہ ہونے کے واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے آئی جی پولیس بلوچستان کو ہدایت کی ہے



کوئٹہ، کانگو وائرس کے شبے میں بارہ سالہ بچی ہسپتال میں داخل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : کوئٹہ میں کانگو وائرس کے شبے میں بارہ سالہ بچی کو اسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں داخل کردیا گیا۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ فاطمہ جنا ح جنرل اینڈ چیسٹ اسپتال ڈاکٹرتاج رئیسانی کے مطابق بارہ سالہ بچی کو کانگو وائرس کے شبے میں کوئٹہ لایا گیا ہے



کوئٹہ میں دو خواتین نے خود کشی کر لی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : کوٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن اور سریاب میں دو خواتین نے زہریلی دوا پی کر خودکشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق بشیر چوک سریاب روڈ کی رہائشی پچاس سالہ ساجدہ زوجہ حاجی ارباب ابابکی کی لاش سول اسپتال لائی گئی۔



ماشکیل، ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک پاکستانی جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک پاکستانی جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے ضلع گجرانوالہ کا رہائشی چوبیس سالہ زبیر شہزاد ولد محمد یوسف غیر قانونی طریقے سے ماشکیل کے راستے ایران میں داخل ہوا تھا



تربت، ہوٹل پر فائرنگ سے یونین کونسل چیئرمین جاں بحق ، ایک زخمی

| وقتِ اشاعت :  

۔ — فائل فوٹو

کوئٹہ : تربت میں مسلح شخص کی فائرنگ سے یونین کونسل چیئرمین جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ضلع کیچ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر تربت کے علاقے خیر آباد میں ایک ہوٹل پر نظام نامی شخص نے فائرنگ کردی



خالد لانگو گردوں میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلو چستان میں میگا کر پشن کیس میں گرفتار سا بق مشیر خزانہ میر خالد لا نگو کو گردوں میں تکلیف کے باعث نیب نے سی ایم ایچ ہسپتا ل منتقل کر دیا میر خالد لا نگو کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے نیب کے مطا بق میر خا لد لا نگو گردوں میں شدید تکلیف