|

وقتِ اشاعت :   February 21 – 2015

کوئٹہ : سینیٹ میں بلوچستان کی خالی ہونے والی 12نشستوں پر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جان پڑتال کا عمل مکمل کر کے حتمی فہرست جاری کر دی گئی صوبائی الیکشن کمشنر سید سلطان بایزید نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سینیٹ میں بلوچستان سے مجموعی طورپر 42امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جس میں 4امیدواروں کے کاغذات مستر د کر دےئے گئے جبکہ38کاغذات منظور کر لئے گئے سینیٹ میں بلوچستان کی 7جنرل نشستوں پر 20امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے تھے جس میں آزاد امیدوار جان محمد اچکزئی اورفائق جمالی کے کاغذات کو الیکشن کمیشن کی جانب سے مسترد کر دیا گیا اسکے علاوہ سینیٹ میں بلوچستان کی 1اقلیت نشست پر8امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جس میں جے یو آئی ف کے عدید عزیز اور پاکستان مسلم لیگ ن کی کنول ولسن کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دےئے گئے خواتین اور ٹیکنوکریٹ کے 15امیدواروں کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کر لئے گئے