|

وقتِ اشاعت :   January 6 – 2014

جوہانسبرگ(آزادی نیوز) برازیل نے رواں برس شیڈول ورلڈ کپ کے دوران متوقع مظاہروں پر قابو پانے کیلیے10ہزار اہلکاروں پر مشتمل خصوصی ’ ایلیٹ فورس‘ تشکیل دیدی۔ اس کا مقصد میگا ایونٹ کے دوران حکومت مخالف مظاہرے کو روکنا اور امن وامان کو یقینی بنانے کیلیے مقامی حکام کی پشت پر رہنا ہوگا، گذشتہ برس جون میں کنفیڈریشن کپ کے دوران لاکھوں مظاہرین نے میچزکے موقع پر برازیلین حکومت کیخلاف بھرپور اور پْرتشدد مظاہرہ کرکے عالمی میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی تھی، جس پر میزبان ملک کو خاصی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔