|

وقتِ اشاعت :   April 22 – 2014

کوئٹہ : مسلم لیگ ن بلوچستان کے صوبائی صدر پارلیمانی لیڈر اور سینئر صوبائی وزیر نواب ثناء اللہ زہری نے اس خبر کی کی سختی سے تردید کی ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ بجٹ کے بعد بلوچستان میں سیاسی تبدیلیاں رونما ہوسکتی ہے سینئرصوبائی وزیر نواب ثناء اللہ زہری نے مزید کہاکہ میری اس حوالے سے کسی صحافی یا نیوز ایجنسی کے نمائندے سے کوئی بات نہیں ہوئی ہے نیوز ایجنسی اسلام آباد سے جاری ہونے والی اس ا خبر میں کوئی حقیقت نہیں یہ خبر من گھڑت اور اپنے مزموم عزائم کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے سوا کچھ نہیں سینئر صوبائی وزیر نواب ثناء اللہ زہری نے کہاکہ بلوچستان میں مخلوط حکومت صحیح سمت پر رواں دواں ہے اور ہماری جماعت اور ارکان اسمبلی کو جو تحفظات اور گلے شکوے تھے وہ ہم نے وزیراعلیٰ سے مل بیٹھ کر دور کرلئے ہیں ہم مری معاہدے کے پابند ہیں اور وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے ہاتھ مضبوط کرہے ہیں مسلم لیگ ن ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی ایک مضبوط اور بڑی اتحادی جماعت ہے حکومت کا حصہ ہوتے ہوئے ہم انہیں مکمل سپورٹ دے رہے ہیں انہوں نے مزید کہاکہ بعض عناصر اس اتحاد میں دراڑیں ڈالنا چاہتے ہیں اور غلط فہمیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں میں انہیں خبر دار کرتا ہوں کہ وہ اپنی ان حرکات سے باز آجائیں انہوں نے کہاکہ ایک نیو زایجنسی کے ذریعے ایسی من گھڑت خبر شائع کرنا اور میرے نام سے منسوک کربے والوں کے خلاف ہم قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔