|

وقتِ اشاعت :   September 1 – 2014

کوئٹہ : بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام نیوز ایجنسی آن لائن کے بیورو چیف ارشاد احمد مستوئی ،رپورٹر عبدالرسول اور اکاؤنٹنٹ محمد یونس کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا گیا ۔ریلی کوئٹہ پریس کلب سے شروع ہوئی جس کی قیادت بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر عرفان سعید ،میڈیا ایکشن کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ ذوالفقار اور کوئٹہ پریس کلب کے صدر رضا الرحمن ن ے کی ،ریلی کے شرکاء کا مختلف شاہراہوں سے گذارتے ہوئے جی پی او چوک پہنچنے جہاں مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر شرکاء نے شدید نعرے بازی کی بعد ازاں ریلی کے شرکاء کوئٹہ پریس کلب پہنچے جہاں پر بی یو جے کے صدر عرفان سعید نے خطاب کیا انہوں نے ارشاد احمد مستوئی انہوں نے ارشاد احمد مستوئی ،عبدالرسول اور محمد یونس کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ 4روز گزرنے کے باوجود اب تک قاتل گرفتار نہیں کئے جاسکے انہوں نے کہاکہ صوبے میں سیاسی جماعتوں پر مشتمل جمہوری حکومت قائم ہے مگر حکومتی ادارے قاتلوں کی گرفتاری میں دلچسپی نہیں لے رہے انہوں نے کہاکہ ارشاد احمد مستوئی ،رپورٹر عبدالرسول اور اکاؤنٹنٹ محمد یونس کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف دس روزہ سوگ کا اعلان کیا جاچکا ہے اور دوران احتجاجی تحریک بھی جاری رررہیگی جبکہ پاکستان فیڈرل یونین جرنلسٹس نے بھی احتجاج کی کال دی ہے جس کے تحت ملک بھر میں پریس کلبز پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے انہوں نے کہاکہ صحافی کا ہتھیار صرف قلم ہے اور اسی ہتھیار کے ذریعے ہم اپنا جہاد جاری رکھیں گے ہم تشدد سے نفرت امن سے محبت کرتے ہیں گو کہ اس ووقت ہمارے 27سے زائد صحافیوں کو ٹارگٹ کیا جاچکا اور اب تک مجموعی طور پر 40سے زائد صحافیوں کو شہید کیا جاچکا ہے اس کے باوجود ہمارے حوصلے کم ہونے کے بجائے بلند ہیں اور ہم اسی جذبے کیساتھ اپنے فرائض کی ادائیگی میں تیزی لائیں گے انہوں نے کہاکہ تمام مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے ممکن ہے صحافیوں سے اگر کسی کو گلہ ہے تو وہ آئے بات کرے ۔صحافیوں کی نمائندہ تنظیمیں موجود ہیں وہ ہر قسم کی شکایت سننے اور اس کے ازالے کیلئے تیار ہیں بلوچستان کے صحافیوں نے ہمیشہ رواداری کو فروغ دیا ہے اور یہ کام آئندہ بھی کریں گے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے ۔