|

وقتِ اشاعت :   September 29 – 2014

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت میں 17 ہزار سے زائد والدین نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کردیا ہے، جس کے بعد ملک کو اس مہلک بیماری سے بچاؤ کی کوششیں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے پشاور میں 26 ستمبر سے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیس سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کے لئے خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا تاہم اس دوران 17 ہزار سے زائد والدین نے بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کردیا ہے۔ پولیو مہم کے دوران 7 لاکھ 54 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا تاہم مہم کے دوران 6 لاکھ38  ہزار106 بچوں کو قطرے پلائے جاسکے۔ واضح رہے کہ ملک میں پولیو کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے عالمی ادارہ صحت نے پاکستانیوں پر کئی قسم کی سفری پابندیاں بھی عائد کردی ہیں۔