|

وقتِ اشاعت :   April 26 – 2024

خضدار : جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل نے کہا ہے حلقہ پی بی 20 خضدار تھری سے میں نے واضح کامیابی حاصل کی،ہماری جیت کو ہار میں تبدیل کرنے کے لئے مخالفین آر او کے ساتھ ملی بھگت کر کے سو پولینگ اسٹیشنوں سے تقریبا ہر پولینگ اسٹیشن سے سو بیلٹ پیپر چورائے گئے تھے،

الیکشن کمیشن کے دفتر پر قبضہ کر کے ہماری مخالفین نے رہی سہی کسر پوری کر دی جس میں جمعیت علماء اسلام کے ایم پی اے نے بنیادی کردار ادا کیا،وڈھ میں ہمار مقابلہ را فنڈڈ مسلح تنظیموں کے سیاسی ونگ سے تھا الحمد اللہ ہم نے 21 اپریل کو کامیابی حاصل کر لی وڈھ کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں

الیکشن کمیشن میں تمام ثبوتوں کے ساتھ رجوع کر لیا ہے

انشاء￿ اللہ فیصلہ ہمارے حق میں ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر جھالاوان عوام پینل کے مرکزی رہنماؤں ندیم الرحمن بلوچ حاجی محمد اقبال مینگل میر شہزاد غلامانی میر شہباز خان قلندرانی میر صادق مینگل حاجی محمد اقبال رئیسانی حافظ علی اکبر محمد زئی مینگل میرر اشتیاق نوہکزئی اور جھالاوان عوامی پینل کے عہدیداران اراکین بھی موجود تھے

میر شفیق الرحمن نے اپنے پریس کانفرنس میں مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جھالاوان عوامی پینل ایک منظم تحریک کا نام ہے

جس کا مقصد و محور ہر ظالم کے خلاف اور مظلوم کی حمایت ہے ہم ہر ظالم اور جابر کے خلاف روز اول سے کمر بستہ ہیں اور اللہ تعالی کا شکر اداکرتے ہیں کہ ہم نے اپنی جدو جہد میں کامیابی حاصل کی اسکی واضح مثال آٹھ فروری کے قومی اور اس کے بعد اکیس اپریل کے ضمنی انتخابات میں ہماری واضح اکثریت سے جیت ہے میر شفیق الرحمن مینگل کا کہنا تھا

کہ وڈھ میں عام انتخابات میں بھی ہمارے مخالف نے ہر بھونڈے انداز میں ہمیں ہرانے کی کوشش کی لیکن الحمد للہ عوام نے ہمیں بھرپور پزہرائی سے نوازا اور اس کے بعد اکیس اپریل کو جو ضمنی انتخابات ہوئے اس میں تو ہمارے مخالف فریق عرف منشی کے نام سے مشہور نے تمام اخلاقیات کی حدیں عبور کرتے ہوئے

نہ صرف من پسند عملہ تعینات کرایا بلکہ درجنوں پولنگ اسٹیشنوں پر مسلح کارندوں کے ذریعے ہمارے کارکنوں کو یرغمال بناکر بدترین دھاندلی کرایا اور تمام سو پولنگ اسٹیشنوں سے بیلٹ پیپر بھی غائب کرادیئے گئے انہوں نے کہا کہ تمام تر غیر اخلاقی اور بھونڈے حرکتوں کے باوجود بھی ہمارے کارکنوں نے بھاری اکثریت سے منشی کے ان چالوں کو ناکام بناکر ہمیں بھاری اکثریت دلائی میر شفیق الرحمن مینگل نے کہاکہ تعجب کی بات تو یہ ہے کہ ایک دن قبل الیکشن کمیشن کے ریجنل آفس میں ایک منصوبے کے تحت جو ڈراما رچایا گیا وہ ناقابل برداشت عمل ہے خضدار سے منتخب ممبر صوبائی اسمبلی کی میزبانی اور شراکت سے اختر مینگل کے ذاتی مسلح محافظوں کو اپنی رہائش گاہ پر ٹھرایا گیا ان مھافظوں نے رات کی تاریکی میں ریجنل الیکشن کمیشن کے آفس میں گھس کر بڑے پیمانے پرٹھپہ ماری کی بڑی تعداد میں ووٹ بھی خراب کیئے جب ہمیں معلوم ہوا تو تو ہم نے مقامی انتظامیہ کو نہ صرف آگاہ کیا فوری طور پر کارروائی کا مطالبہ بھی مقامی انتظامیہ نے ہمارے مطالبے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی میر یونس عزیز زہری کے گھر سے تین مسلح افراد جو سردار اختر مینگل کے ذاتی محافظ ہیں کو گرفتار کرکے انہیں تھانہ منتقل کیا

ہماری اطلاع کے مطابق گرفتار افراد نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے میر شفیق الرحمن مینگل نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے کہ وہ غائب کیئے گئے بیلٹ پیپرز کی جانچ پڑتال کی جائے اور ہمارے خراب کیئے گئے ووٹوں کی بھی جدید طریقے سے تحقیقات کرائی جائے انہوں نے جمعیت علما اسلام کے صوبائی حکام سے بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ وہ اپنے منتخب صوبائی اسمبلی کے گھناؤنے عمل اور جرائم پیشہ مسلح افراد کو اپنے گھر میں رکھنے اور ہمارے خلاف کیئے گئے اقدامات کی باز پرس کی جائے انہوں نے کہا کہ اختر مینگل ضمنی الیکشن سے ایک روز قبل اپنے من پسند عملے کی تعیناتی کروانے کے باوجود بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا اور الحمد للہ عوام نے ہمیں پزیرائی دی انشاء￿ اللہ کامیابی ہماری ہوگی

جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وڈھ کے خود ساختہ سردار کو بلوچستان کے عوام نے پہلے ہی مسترد کر دیا تھا اب وڈھ کے عوام نے بھی انہیں مسترد کر دیا تاریخ گواہ ہے کہ توتک سے اجتماعی قبروں سے لیکر خضدار میں بے گناہ ڈاکٹروں مزدوروں کو قتل کرنے والے تنظیموں کے سیاسی ونگ کا ہم نے مقابلہ کیا یہ لوگ پہلے انگریز کے کارندے تھے اب مودی سے یاری کر کے ملک وملت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں

لیکن ہم کبھی ان کے مقابلے سے پچھے نہیں ہڑیں گے الیکشن کمیشن کے مقامی دفتر پر قبضہ کرنے میرے ووٹوں کو خراب کرنے اور سردار کے گلو بٹ کے ووٹوں میں اضافہ کرنے سمیت تمام پولینگ اسٹیشنوں سے د س ہزار سے زاہد بیلٹ پیپرز چوری کر کے انہیں اپنے حق میں استعمال کرنے والے کے خلاف تمام ثبوتوں کے ساتھ الیکشن کمیشن سے رجوع کر دیا ہے امید ہے کہ وہ انصاف کے تضاضوں کو پورا کرتے ہوئے

ہمارے حق میں فیصلہ دینگے اس سے قبل جھالاوان عوامی پینل کے مرکزی رہناؤں ندیم الرحمن بلوچ،میر شہزاد غلامانی،میر شہباز خان قلندرانی،میر محمد اقبال رئیسانی،میر محمد اقبال مینگل اور ڈاکٹر عبدالحق موسیانی کی قیادت میں حلقہ پی بی 20 خضدار تھری مبینہ ٹھپہ ماری کے خلاف ایک ریلی نکالی گئی ریلی شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہویء￿ پریس کلب پہنچے جہاں مقررین نے خطاب کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *