|

وقتِ اشاعت :   January 31 – 2015

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)گوادر سے افریقی باشندے کی لاش برآمدکرلی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق گوادر ایئر پورٹ کے قریب جناح ایونیو سے ایک افریقی باشندے کی دس سے پندرہ دن پرانی لاش برآمد کی گئی ۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ افریقی شہری کی موت بھوک کی وجہ سے ہوا ہے۔ واضح رہے کہ مکران کے علاقے میں افریقی باشندوں کو تاوان کیلئے اغواء کرنے کے کئی واقعات پہلے بھی پیش آ چکے ہیں اورمغویوں کو ٹھیک سے کھانا بھی نہیں دیا جاتا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی ایک افریقی باشندے کی لاش ملی تھی۔