|

وقتِ اشاعت :   May 21 – 2015

کوئٹہ: پی ایس بی کو چنگ سینٹر کوئٹہ کی جانب سے بلوچستان بھر کے فٹبال کراٹے اور باکسنگ کلبز کو کھیلوں کے سامان کی فراہمی کی تقریب آج پی ایس بی سینٹر کوئٹہ میں ہوگی، تقریب میں بلوچستان میں فٹبال کراٹے اور باکسنگ کے کلبز کو کھیلوں کے آلات وسامان فراہم کئے جائیں گے، تقریب کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، تقسیم سامان کی تقریب میں تمام کلبز کے آفیشلز شرکت کریں گے، پی ایس بی سینٹر کے ڈائریکٹر عمران یوسف آفیشلز کوسامان حوالے کریں گے