|

وقتِ اشاعت :   February 18 – 2017

اسلام آباد:مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کے تحت مردم وخانہ شماری کی تیاریوں کے حوالے سے وفاقی سیکرٹری شماریات شجاعت علی وچیف کمشنر مردم شماری آصف باجوہ نے اسلام آباد میں دو ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا، ان کے ہمراہ ممبر شماریات ومردم شماری حبیب اللہ بھی تھے، دورے کا مقصد معیار کو بہتر اور سٹاف کی حاضری یقینی بناناتھا، اس موقع پر انہوں نے ٹریننگ سینٹر کے شرکاء سے مختلف سوالات کئے، دورے کے دوران شرکاء کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ، شرکاء ٹریننگ نے بھی مردم شماری کے حوالے سے سوالات کئے