|

وقتِ اشاعت :   February 27 – 2017

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منتقلی اختیارات کے چیئرمین میرکبیراحمدمحمدشہی نے کہاہے کہ بلوچستان میں مردم شماری کو ملتوی کرنے سے متعلق سپریم کورٹ میں دائردرخواست رجسٹرارکے اعتراضات دورکرکے دوبارہ جمع کرادی گئی ہے میری درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ کیونکہ مردم شماری کاوقت بہت قریب آچکاہے اس لیے سپریم کورٹ جلد سماعت شروع کرکے فیصلہ صادر فرمائے تاکہ ہمارے تحفظات دور ہوسکیں ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا کبیرمحمدشہی نے کہاکہ بلوچستان کا مفادات کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے جس کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے واضح رہے کہ نیشنل پارٹی کے سینیٹرمیرکبیراحمدمحمدشہی نے چالیس لاکھ غیرملکیوں کی موجودگی میں مردم شماری پر تحفظات اور خدشات سے سپریم کورٹ میں آگاہ کرتے ہوئے درخواست میں موقف اختیار کیاہے کہ اتنی بڑی تعداد میں مہاجرین کی موجودگی میں شفاف مردم شماری کسی صورت ممکن نہیں 20لاکھ مہاجرین کے پاس کوئی دستاویزات نہیں تودوسری جانب ساتھ لاکھ کے قریب خاندانوں نے غیر قانونی طورپر رقم اور سیاسی بنیادوں پر پاسپورٹ شناختی کارڈ لوکل سمیت دیگر قومی دستاویزات حاصل کررکھی ہیں جس کااعتراف نادرامحکمہ شماریات سمیت دیگرمتعلقہ محکمے اورادارے اپنی متعددرپورٹس میں بھی کرچکے ہیں ان حالات میں مہاجرین کو حکومت کس طریقے سے مردم شماری سے دور رکھی گئی ۔