|

وقتِ اشاعت :   February 28 – 2017

خضدار: پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر حاجی علی مدد جتک اورجمعیت علمائے اسلام کے مرکزی کونسل کے رکن میریونس عزیز زہری کے درمیان خضدار میں ملاقات، ملکی و صوبائی سیاسی صورتحال پر گفتگو ،ملک میں اگلے ماہ شروع ہونے والی مردم شماری سمیت دیگرمعاملات پر زیر بحث آئے۔ پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر سابق صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی اور جے یوآئی دونوں قومی جماعتیں ہیں ماضی بھی دونوں جماعتوں نے جمہوریت کے استحکام آئین و قانون کی بالادستی کے لئے ملکر جدوجہد کرتی رہی ہیں اورآئندہ بھی ملکریہ جدوجہد جاری رکھیں گی ۔پیپلز پارٹی ملک و قوم کی حقیقی نمائندہ پارٹی ہے ۔ جس نے ہمیشہ عوام کور یلیف دینے میں دوسری جماعتوں سے بڑھ کر کر دار ادا کرتی رہی ہے۔ پیپلز پارٹی کی پوری تاریخ قربانیوں سے عبارت ہے ۔بڑے سیاسی رہنماؤں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت اس پارٹی کی عوام دوستی کابین ثبوت ہے، مستقبل پیپلز پارٹی کا ہے اور پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر ایک نئے جوش وجذبہ و ولولہ کے ساتھ قوم کی خدمت کرنے میں اپناکردار اد کریگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یوآئی کے مرکز ی کونسل کے رکن میر یونس عزیز زہری کی رہائشگاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وفاقی وزیر محمد عمر گورگیج ، مشیر ایکسائز سخی امان اللہ نوتیزئی میر محمد عمران جتک ودیگر موجود تھے ۔ اس سے قبل انہوں نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء میر یونس عزیز زہری سے ملاقات کرکے انہیں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی ۔اور ملکی و صوبائی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امورپر گفتگو کی ۔