|

وقتِ اشاعت :   March 24 – 2017

کوئٹہ: کمانڈر سدرن کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ منفی قوتیں پاکستان کو دہشتگردی ، لسانیت اور فرقہ پرستی کے ذریعے نقصان پہنچانا چاہتی ہیں، قوم متحد ہوکر منفی عزائم کو ناکام بنارہی ہیں۔ پاکستان کا مستقبل روشن اور تابناک ہے ، ہماری ترقی سے ایران اور افغانستان سمیت دیگر ممالک کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ یہ بات انہوں نے بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ سائنسز (بیوٹمز) میں آل بلوچستان تقریری مقابلوں کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں صوبائی وزراء حامد خان اچکزئی، نواب محمد خان شاہوانی، رحمت صالح بلوچ ، اساتذہ، اعلیٰ سول و فوجی حکام اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ عامر ریاض کا کہنا تھا کہ پاکستان قائم رہنے کیلئے بنا ہے اور ہمیشہ قائم رہے گا۔ پاکستان کا مستقبل بہت ہی تابناک ہے جس کو اس بات پر یقین ہی نہیں ہے وہ اس ملک کے نوجوانوں کو دیکھ لیں۔ پاکستان کا مستقبل اب نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اکائیاں گلگت سے لیکر مکران کے ساحل ، کشمیر سے لیکر کراچی تک سب پاکستان کا جسم ہیں لیکن ان سب کی روح پاکستان ہے اور روح کو جسم سے علیحدہ نہیں کیا جاسکتا۔ پاکستان اللہ تعالیٰ کا ایک معجزہ ہے۔ بدقسمتی سے کچھ لوگ اس بات کا مذاق اڑاتے ہیں۔پاکستان ایک خاص ملک ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس ملک ، اس سرزمین اور اس قوم کو خاص بنایا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے چھ ہزار سال پہلے دنیا کی سب سے پہلی انسانی تہذیب یہاں بسائی۔ یہاں کے حالات، موسم، جغرافیائیہ کو اس طرح بنایا کہ یہاں انسان رہ سکے اور آج اس سرزمین پر پاکستان ایک خاص مقصد کیلئے قائم ہے۔ اللہ تعالیٰ نے یہاں بہت ساری تہذیبوں کا ملاپ کیا اس لئے پاکستانی قوم کا ڈی این اے بھی خاص ہے۔ چودہ سو سال پہلے جب اسلام کاظہور ہوا تو یہاں کے لوگوں نے اسے قبول کرنا شروع کردیا اس لئے اللہ تعالیٰ نے ہمیں دین بھی خاص دیا ہے۔علامہ اقبال اور قائداعظم محمد علی جناح نیاس چیز کو محسوس کیا اور جب ایک نئی قوم بننے کا وقت آیا تو انہوں نے 1940 کو اس کا اعلان کیا۔ 1947 میں یہ خاص قوم بنی۔ پاکستانی عظیم قوم ہیں۔ ہم نے اب بہت سارا سفر طے کرنا ہے۔ عامر ریاض نے کہا کہ قوموں کی زندگی میں مشکلات، تکالیف اور کنیوڑن بھی آتی ہے لیکن ہمیں متحد ہوکر اس کا مقابلہ کرنا ہے۔ ہمارے ارد گرد اور باہر سے بھی لوگ ہمارے جذبے، نظریے کو نشانہ بنارہے ہیں۔ وہ پاکستان کو کبھی رنگ و نسل اور کبھی فرقے کے نام پر نشانہ بناتے ہیں لیکن ہم انہیں کہنا چاہتے ہیں پاکستان ناقابل تسخیر ہے۔ پاکستان پرامن اور ترقی یافتہ ملک بننے جارہے ہیں یہاں سب کو ترقی اور آگے بڑھنے کے لئے برابر کے مواقع مل رہے ہیں انشاء اللہ پاکستان جلد اسلامی فلاحی ریاست بنے گا۔ یہاں امن اور ترقی ہوگی اور پاکستان کی ترقی سے باقی قوموں کو بھی فائدہ ہوگا۔ایران اور افغانستان کیلئے ہم خیر اور ترقی کا ذریعہ بنیں گے۔کمانڈر سدرن کمانڈ نے کہا کہ اس وقت منفی قوتیں پاکستان کو دہشتگردی ، قومیت، لسانیت سمیت مختلف ناموں پر تشدد کے ذریعے نقصان پہنچانا چاہتے ہیں لیکن ہم نے ہاتھوں میں ہاتھ دے کر ہر صورت میں ان منفی قوتوں کے عزائم کو ناکام بنانا ہے۔ انہوں نے کہا ک ہملک کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔ نوجوانوں کوخود کو تیار رکھنا چاہیے۔ تعلیم حاصل کرنی چاہیے کیونکہ کوئی بھی قوم تعلیم کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتی۔ تعلیم کے ساتھ کردار اور اعتماد بھی ضروری ہے