|

وقتِ اشاعت :   July 24 – 2017

نوشکی : بلوچستان کے ضلع نوشکی کے کلی عبدالنبی سیایک شخص کی نعش برآمد کرلی گئی جس کی شناخت محمد کریم کے نام سے ہو گئی ہے ۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز نوشکی کے کلی عبدالنبی سے ایک لاوارث نعش برآمد کر لی گئی جسے شناخت کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی شناخت محمد کریم ولد محمد حسین کے نام سے ہوئی متوفی منگوچر کا رہائشی بتایا جا رہا ہے اس سلسلے میں مزید کارروائی جاری ہے۔