|

وقتِ اشاعت :   September 15 – 2017

صوابی: جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی امیر شیخ الحدیث مولانا خلیل احمد مخلص ، جنرل سیکرٹری مولانا محمود الحسن قاسمی نے کہا کہ برما کے مسلمانوں پر انسانیت سوز اور مسلم کش مظالم اور پاکستان پر امریکی دھمکی کیخلاف جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان ملک بھر 17-15ستمبر کو ریلیاں مظاہرے ہونگے۔

انہوں ن ے کہا کہ برما کو فوری طور پر دہشت گرد ملک قرار دیا جائے اور تمام اسلامی ممالک ان سفرار کو اپنے اپنے ملک سے بدر کریں، انہوں نے کہا کہ اس ظلم میں کسی حد تک بھارت بھی شامل ہے ،انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کے جانب سے اس قدر بڑے ظلم پر خاموشی یا زبانی مذمت کرنا یہ بھی عظیم ظلم ہے ، برما حکومت ہلاکو خان اور چنگیز خان کے ظلم کو شرما دیا۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت نظریاتی کے تمام کارکن ان تاریخ کو میدان میں شرکت کرنا چاہئے، انہوں نے کہا کہ اس وقت تک تین لاکھ برمی مسلمانو ملک سے جلا وطن ہو گئے لیکن ابھی تک ان کو قبول کرنے والے نہیں ہے وہ جائیں تو کہاں جائے، انہوں نے کہا کہ پاکستان شروع دن سے اپنے دوست ا ور دشمن کے پہچان میں کمزوررہا ہے۔

امریکی ہمیشہ پاکستان کا دشمن اور ہندوستان کا دوست رہا ہے، وہ پاکستان سے دشمنی کررہا ہے، آج ان ناکام خارجہ پالیسی ان کے گلے میں رہا ہے، انہوں نے ہم چین کے جانب سے برمی حکومت مسلمانوں پر مظالم برما حکومت دینے اور اس کو امن کیلئے اقدامات کانام دینا افسوسناک ہے، انہوں نے کہا کہ برمی حکومت کو فوری طور پر دہشت گرد حکومت قرار دیا جائے اور اس کے تمام سفارتی عملہ کو پاکستان سے بدر کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی قائد مولانا خلیل احمد مخلص کے حکم پر پورے ملک میں برماک ے حکومت کے مظالم کیخلاف مظاہرے شروع کل کو بھی مظاہرہ ہونگے ، انہوں نے کہا کہ برما کے صوبہ اراکان میں 1784کے قبل وہاں ایک اسلامی حکومت قائم تھا اس کے بعد انگریز نے 1886سے 1948تک انگریز وہاں ظلم ستم کر دیا۔

اس کے بعد برمی حکومت نے ظلم شروع کردیا ہے خصوصاً 1982سے لیکر آج تک لاکھوں برمی مسلمان شہید ہو ئیں، صرف 2012لیکر 17تک 35ہزار مسلمان شہید ہوئیں، سات لاکھ برمی مسلمان پناہ گزین بن چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ اس وقت ہم حکومت پاکستان کے خلاف احتجاج کرتے ہیں آج اس کو برمی مسلمانوں کے مدد کیلئے کردارادا کر رہے ہیں۔