|

وقتِ اشاعت :   September 16 – 2017

زیار ت:  زیارت میں ایک پرہجوم شمولیتی پروگرام کا انعقاد ہو ااس پروگرام میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائدین قائم مقام صدر ملک عبدالولی کاکڑ، ملک نصیر شاہوانی، ملک مجید کاکڑ،اختر حسین لانگو ودیگر نے شرکت کی ۔ 

شمولیت احسان اللہ کاکڑ ایڈوکیٹ ، نجیب اللہ پانیزئی، محمد علی کاکڑ ، ماسٹر جان محمد اور ان کے دیگر درجنوں ساتھیوں نے کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بی این پی کے قائم مقام صدر ملک عبدالولی کاکڑ کا کہنا تھا کہ صوبہ میں پنجابی استعمار کھبی بھی پشتون بلوچ کو ایک پلیٹ فارم پر سیاست کرنے نہیں دے رہے کیونکہ پھر پشتون بلوچ متحد ہو کر سیاست شروع کرینگے او راس سے ان کے عزائم کو نقصان پہنچ جائیگا ۔

لیکن بلو چستان نیشنل پارٹی نے دونوں اقوام کے لئے ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جس سے دونوں اقوام مشترکہ طور پر اپنے حقوق کی حصول کے لئے لڑینگے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ایک قوم پرست پارٹی اس میں منفی کردار اد اکررہی ہے پشتون بلوچ کے درمیان دوستی سے نفرت نہیں ہو گی جو نفرت پھیلا رہے ہیں انہیں ناکامی کا سامنا ہو گا ، ملک نصیر شاہوانی کا کہنا تھا کہ زیارت کے ساتھیوں نے بی این پی میں شامل ہو کر جراٗت کا مظاہر ہ کیاکیونکہ اس وقت ہم اقتدا رمیں بھی نہیں ہے ،میر نصیر خان نور ی کے دور میں بھی پشتون بلوچ اکھٹے ہوئے تھے ۔

ملک مجید کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کاشمولیت بلوچ پشتون اتحاد کامظاہرہ کررہا ہے صوبائی اسمبلی ایک قبرستان بنی ہوئی ہے کیونکہ منتخب نمائندوں نے پشتون اور بلوچوں کے ساتھ جو وعدے کئے تھے اس میں وہ بری طرح ناکام ہوئے حالیہ مردم شماری میں پشتون 20 سال بعد ایک قوم پرست نفرتی پارٹی کی وجہ سے مزید 4فیصد کم ہوگئے جو کہ باعث شرم ہے ۔

اختر حسین لانگو کا کہناتھا کہ جس طرح سے بی این پی نے پشتون او ربلوچوں کے حقوق کے لئے جد وجہد کی ہے کسی بھی سیاسی جماعت نے نہیں کی ہے اسی طرح و سائل و ساحل کی بات کرنے والوں نے چند مفادات کی خاطر قوم کو دھوکہ دیا اور اپنی ذات تک محدود ہوگئے ۔

اس کے علاوہ نئے شامل ہونے والے احسان اللہ کاکڑ ایڈوکیٹ اور ان کے ساتھیوں کا کہنا تھا کہ مذہب اور قوم پرستی کے نام پر عوام کوبہت دھوکہ دیا گیا عوامی مسائل کے حل کے بجائے اپنے مفادات کو ترجیح دیتے رہے جس کی وجہ سے آج ہم نے عوام کے مسائل کو حققیی معنوں میں سمجھنے والی پارٹی (بی این پی)میں شامل ہوگئے کیونکہ بلوچستان نیشنل پارٹی پشتون بلوچ عوام دونوں کی حقوق کے لئے لڑررہی ہے اور اپنے حقوق کی حصول کے لئے حقیقی معنوں میں جدو جہد کررہی ہے۔ پارٹی کو مزید فعال کرنے کیلئے ساتھیوں کے ساتھ مل کر دن رات محنت کرینگے ۔