|

وقتِ اشاعت :   September 17 – 2017

کوئٹہ : پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ ستر سالوں سے بلوچستان کی عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا ۔

بلوچستان کی عوام آج بھی علاج و معالجہ اور تعلیم جیسے بنیادی حقوق سے محروم ہے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں اور سرکاری جامعات میں اساتذہ کی کمی کا سامنا ہے اگر پاکستان تحریک انصاف کو صوبے میں خدمت کا موقع ملا اور بلوچستان کی عوام نے پاکستان تحریک انصاف پر بھروسہ کیا تو ایسا سسٹم لائیں گے جہاں امیر اور غریب دونوں کے حقوق برابر ہونگے