|

وقتِ اشاعت :   September 21 – 2017

کوئٹہ: محکمہ صحت بلوچستان نے 118 ڈاکٹروں اور دیگرعملے کے خلاف کا رروائی کا آغاز کر دیا اور سیکرٹری صحت نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو رپورٹ ارسال کر دی ۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق بلوچستان میں کئی سالوں سے غیر حاضر ڈاکٹروں اور دیگر عملے کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا پہلے مرحلے میں 6 ڈاکٹر کو معطل اور ایک کو مسلسل غیر حاضری کی بناء پرنوکری سے برطرف کر دیا گیا ۔

36 ملازمین کو سزا کے طور پر ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ کاٹ دی گئی جبکہ دیگر عملے کے خلاف بھی کا رروائی کی گئی تا ہم انہوں نے اس سلسلے میں محکمہ صحت سے تعاون کی رپورٹ کو چیف سیکرٹری کو ارسال کر دی گئی مزید کا رروائیاں بھی کی جائے گی۔