|

وقتِ اشاعت :   October 8 – 2017

کوئٹہ: ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

 بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

 واقعے كی اطلاع ملتے ہی علاقے میں سیكیورٹی ہائی الرٹ کردیا گیا۔ سكیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے دہشت گردوں کی تلاش کے لئے چھاپہ مارکارروائیاں شروع کردی ہیں۔