|

وقتِ اشاعت :   December 16 – 2017

ملتان : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جیالوں کی تیسری نسل کی قیادت میں بحرانوں سے جنگ لڑنے کے اعلان کرتا ہوں۔ پنجاب کے وسائل تخت رائیونڈ تک محدود کرنے والوں کو اپنے ظلم و جبر ، عوام کی محرومیوں اور ماڈل ٹاؤن کے قتل کا حساب دینا ہوگا۔

نواز شریف کا نظریہ حکومتوں کے خلاف سازش اور جھوٹے مقدمات بنانا ہے۔ پارلیمنٹ کی کمزوری اور عوام کی بدحالی انہی کی وجہ سے ہے۔ مذہب اور سیاست کے گٹھ جوڑ کو نہیں مانتے جو اب اسلام نہین اسلام آباد کی خواہش رکھتے ہیں۔

ذاتیات پر کیچڑ اچھالنا ہماری روائت نہیں نوجوانوں کی بات کرنے والوں کے اپس نوجوانوں کیلئے کوئی سوچ نہیں ملک کو پیپلزپارٹی ہی بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔

ملتان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ولیوں اور صوفیوں کے شہر اور چاروں صوبوں میں بولی جانے والی سرائیکی زبان کے خطے کے عوام کو سلام پیش کرتا ہوں میرے نانا ذوالفقار علی بھٹو نے 1970 ء مین قاسم باغ میں خطاب کیا تھا تو ملتان کے عوام نے ان کا ساتھ دیا تھا پھر بی بی بھی اسی قاسم باغ میں آئیں اور آج میں بھی اسی تسلسل سے یہاں آیا ہوں ملتان شہر آمریت کے خلاف جدوجہد کی علامت ہے ۔

یہاں کے عوام نے ضیاء الحق کی آمریت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوکر مثال قائم کی اس دور مین کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں نے شہادتین قبول کیں میں انہیں سلام پیش کرتا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ پچاس سال قبل پاکستان پیپلزپارٹی بنی تو ایسا انقلاب آیا جس نے مزدوروں ، کسانوں ، غریبوں اور محنت کشوں کو حقوق دیے اور طاقتور طبقات کے سامنے پسے ہوئے محروم طبقات اٹھ کھڑے ہوئے اور انہیں خوابوں کی تعبیر ملنا شروع ہوئی۔