|

وقتِ اشاعت :   December 31 – 2017

خضدار: کمشنر قلات ڈویژ ن محمد ہاشم غلزئی نے کہا ہے بلوچستان میں شرح تعلیم کو بہتر بنانے اور مقامی سطح پر تعلیمی ادارو ں کو سہولیات دینے میں حکومت کے علاوہ نجی مالی اداروں کی جانب سے تعاون قابل تحسین ہے ۔

اگر دوسرے مالیاتی دارے ایچ بی ایل کی طرح مالی معاونت فراہم کریں تو ہمارے نہ صرف تعلیمی اداروں کی حالت بہتر ہوگی بلکہ دیگر سماجی ادارے بھی اپنی بہتر خدمات سرنجام دے سکیں گے اور بلوچستان میں تعلیمی ادارو ں کے مسائل حل ہونے اور علم کی شمع کو زیادہ سے زیادہ پہلانے میں مدد مل سکتی ہے میں حبیب بینک کے منتظمین کا مشکور ہوں کہ انہوں نے قلات ڈویژن کے تعلیمی ادارو کے لئے اتنی بڑی رقم صرف کر دی ۔

ان خیالات کا ا ظہار انہوں نے ایچ بی ایل (حبیب بینک لمیٹڈ ) کی ایچ بی ایل فاؤنڈیشن کی جانب سے قلات ڈویژن کے مختلف تعلیمی ادارو کو مالی معاونت کے لئے دی جانی والی چیکو ں کی تقسیم کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔

ڈویژنل پبلک سکول کی تعمیر و ترقی کمپیوٹر لیب اور دیگر ضرورت کے لئے گورننگ باڈی کے سینئر ممبر سلطان احمد شاہوانی کو بچاس لاکھ روپے کا چیک ،نیشنل گرائمر سکول زہری کے چیئرمین میر شابیگ خا ن زہری کو تیس لاکھ روپے کا چیک ،لسبیلہ یونیورسٹی کے منیجر آئی ٹی ظفر اقبال ابڑو کو پچاس لاکھ روپے کا چیک ،نیو ویژ ن سوسائٹی بیسمہ کے لئے پینتس لاکھ روپے کا چیک فراہم کیا گیا ۔

قبل ازیں ایچ بی ایل کے ریجنل آپریشنل چیف بلوچستان ثناء اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حبیب بینک لمیٹڈ اپنے منافع کا بڑا حصہ ایجوکیشن اور ہیلتھ کے حوالے سے فلاحی کاموں میں صرف کر رہی ہے گزشتہ چند ایک سالوں کے دوران بلوچستا ن کے بعض علاقوں میں کروڑو ں روپے تعلیمی ادارں اور ہسپتالوں میں تقسیم کی گئی ہے ۔

کمشنر قلات ڈویژ ن کی تعاو ن سے اس سال قلات ڈویژن جن تعلیمی ادارو ں کی شاند ہی کی گئی ہے ان تعلیمی اداروں میں تقریباً ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے سے زائد کی چیک تقسیم کی گئی اور اس کا تسلسل حبیب بینک آئندہ بھی جاری رکھے گی ۔

کمشنر قلات ڈویژن نے اس موقع پر حبیب بینک کے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگر پرائیوٹ ادارے اس طرح صحت و تعلیم کے منصوبوں پر اپنے منافع سے کچھ رقم صرف کریں تو بلوچستان میں علم کے شمع کر روشن کرنے اور لوگو ں کو صحت کی سہولتوں دینے میں کافی مدد ملے گی ۔

اس موقع پر پرنسپل شہہ مرید بلوچ ایریا مینیجر حبیب بنک لیمیٹڈ ،حاجی محمد نواز میگل برانچ مینیجر خضدار ، بلوچستان ریزیڈنشل کالج خضدار حاجی محمد عالم جتک ، سماجی رہنما حاجی غلام مصطفی زہری ،شیر احمد قمبرانی اور دیگر بھی موجود تھے