|

وقتِ اشاعت :   January 7 – 2018

کوئٹہ: کوئٹہ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ساتھی زخمی ہوگیا، پنجگور اور سبی سے دو افراد کی لاشیں برآمد، سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں گوادر اور مستونگ سے بھاری مقدار میں اسلحہ ودھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا۔

کوئٹہ میں رواں سال پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کا پہلا واقعہ مسلح افراد کی فائرنگ سے آر آر جی اہلکار شہید ،ساتھی زخمی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پل پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکار عالم خان کوشہید کردیا اور ایک اہلکار زخمی ہوگیا، جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔

مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی اہلکار سی ایم ایچ میں زیر علاج ہے ،شہید ہونیوالے پولیس اہلکار عالم خان کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا ،جس میں آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری ، ریجنل پولیس آفیسر وڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ سمیت دیگر پولیس آفیسران اور اہلکاروں کے علاوہ دیگر نے شرکت کی نماز جنازہ کے بعد شہید کی میت اس کے ورثاء کے حوالے کر دی گئی ،جنہوں نے میت کو آبائی علاقہ ڈھاڈر میں سپر خاک کردیا گیا ۔

نماز جنازہ ونگ کمانڈر بی سی محمد ابراہیم بگٹی آئی پی،لائن آفیسر عبدالقدوس،ایس ایچ او ڈھاڈر عبدالمجید،قبائلی رہنماء وڈیرہ علی احمد رند اور دیگر عمائیدین شریک تھے ،سبی کے علاقے سے مقامی انتظامیہ کو لاش ملی ، جس کو ہسپتال منتقل کردیاگیا لاش ضروری کارروائی کے بعد شناخت کیلئے مردہ خانے میں رکھ دی گئی ، مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے مستونگ کے علاقے میں رد الفساد آپریشن کے تحت کا رروائی کر تے ہوئے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کر لیا اوراسلحہ وگولہ بارود کا ذخیرہ پکڑ گئے مشتبہ افراد کی نشا ند ہی پر کی گئی پکڑے گئے اسلحہ میں دھماکہ خیز مواد سنائپر، رائفلز اور دیگر دھماکہ خیز مواد شامل ہے مزید کا رروائی کی جا رہی ہے۔

سیکورٹی فورسز کے عملے نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا تے ہوئے گوادر کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور دیگر اسلحہ ایمونیشن برآمد کر کے قبضے میں لے لیا ۔

سیکورٹی فورسز نے20 کلو گرام ڈیٹس اپروکس، 2 ایس ایم جی، راؤنڈ ایس ایم جی289 ، 5 کلو گرام ایکسپلوژو،303 کے راؤنڈ 61 ، بینڈولر 4 عدد برآمد کر کے قبضے میں لے لئے تا ہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی مزید کا رروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے ۔