|

وقتِ اشاعت :   January 13 – 2018

خضدار: کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر سونارو کے مقام ٹوڈی کار موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری. تین بہن بھائیوں سمیت چار افراد جاں بحق.والدین زخمی ۔

تفصیلات کے مطابق کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی گاڈی سوناروں کے مقام پر موٹر سائیکل سوار کو بچانے کو کوشش میں موٹر سائیکل سوار سے ٹکرا کر روڈ سے گہری کھائی میں جاگری موقع پر تین بہن بھائیوں سبھان علی ولد محمد علی.کرن بنت محمد علی..انیتہ بنت محمد علی اور جمیلہ بنت عبدالحق موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ محمد علی.امینہ بنت محمد علی.زینب زوجہ محمد علی زخمی ہو گئے ۔

وڈھ لیویز نے جاں بحق ہونے والوں کی نعشیں ٹیچنگ ہسپتال خضدار پہنچائی جبکہ زخمیوں کو سول ہسپتال لسبیلہ منتقل کر دیا گیا جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو کہ کوئٹہ کے رہائشی ہے