|

وقتِ اشاعت :   February 7 – 2018

کوئٹہ: پاکستان کے سینئر صحافی صدیق بلوچ کی 50 سالہ صحافتی خدمات کے اعتراف میں بلوچستان کے مختلف پریس کلبز میں تعزیتی ریفرنسزاور انکے راحلت پر عائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔

کونسل آف آل بلوچستان پریس کلبز نے بلوچستان کے معروف سینئر صحافی اورروزنامہ آزادی اور بلوچستان ایکسپریس کے چیف ایڈیٹر لالا قدیق بلوچ کی وفات پر انکے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافت کی دنیا میں لالا صدیق کی بے شمار خدمات رہے ہیں اور صحافتی اقدار کی سربلندی میں انکی جدوجہد کسی پوشیدہ نہیں مرحوم کی انتقال سے بلوچستان میں پیدا ہونیوالی خلا صدیوں پر نہیں کیا جاسکتا ہے ۔

ممتاز سینئر صحافی لالا صدیق بلوچ کی وفات سے نہ صرف بلوچستان ایک عظیم صحافی سے محروم ہوا ہے بلکہ صحافت کا ایک روشن باب بھی بند ہوگیا ہے ۔ چیئرمین کونسل آف آل بلوچستان پریس کلبز ملک سعداللہ جان ترین صدر خلیل اللہ موسیٰ خیل حاجی عارف بلوچ طاہر علی عبدالصمد ترین طاہرعباس علی سعید محمد دمڑ اور دیگر نے مرحوم صحافی کے سوگوار خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ اور لواحقین کو صبر وجمیل عطا فرمائے۔

سبی پریس کلب کے صدر میر دین محمد مری کی زیر صدات منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں بلوچستان کے سینئر صحافی لالہ صدیق بلوچ کے انتقال پر گہرئے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا گیا،لالہ صدیق بلوچ جیسے کہنہ مشق اور ایماندار صحافی سے بلوچستان کے عوام محروم ہو گئے ہیں ،مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں و فاتحہ خوانی کی گئی ۔

ڈیرہ بگٹی پریس کلب کے عہدیداروں صدرنصیربگٹی امام بخش بگٹی محمدحیات بگٹی عمردین بگٹی منظوربگٹی صدیق بگٹی عمردین بگٹی بابرعلی بگٹی متین بگٹی عزیزاللہ بگٹی اوردیگرنے بلوچستان کے نامور صحافی اورکالم نگارروزنامہ آزادی کے چیف ایڈیٹرلالہ صدیق بلوچ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ صحافت کی دنیا میں لالہ صدیق بلوچ کی بے شمار خدمات ہیں لالہ صدیق بلوچ کے انتقال سے بلوچستان میں ایک عظیم صحافی سے محروم ہوا ہے ۔

صدیق بلوچ کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا صدیوں میں پر نہیں ہوسکتاصدیق بلوچ کے وفات پر ان کے خاندان کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ڈھاڈر پریس کلب کے صدرمحمد عارف بنگلزئی ، سرپرست اعلیٰ عبدالفتاح بنگلزئی ،جنرل سیکرٹری رئیس نوروز خان ایری ،نائب صدر شیر محمد رند،عبدالحئی گولہ ،اشوک کمار عبدالرحمان اور دیگر نے ممتاز صحافی روزنامہ آزادی اور بلوچستان ایکسپریس کے چیف ایڈیٹر،لالاصدیق بلوچ کی المناک وفات پر گہرے رنج غم کا اظہار کرتے ہوئے انکے لواحقین سے اظہار تعزیت اور مرحوم کی درجات کی بلندی کیلئے دعاکی ہے ۔

کوہلو پریس کلب کے صدر زیبدار مری ، جنرل سیکرٹری طاہر مری ،سینئرنائب صدر عبدالقیوم پوادی ، نائب صدر احمدنواز مری ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری مجیب الرحمن مری ، فنانس سیکرٹری ناظم شاہ ، آفس سیکرٹری جمال خان مری ، یوسف مری ودیگر صحافیوں نے بلوچستان کے معروف صحافی روزنامہ آزادی اور بلوچستان ایکسپریس کے چیف ایڈیٹر لالہ صدیق بلوچ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کر ے اور اسے جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے ۔

انھوں نے کہا کہ مرحوم کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ان کے انتقال پر جو خلا پیدا ہوا ے وہ کبھی پورا نہیں ھوگا اللہ پاک مرحوم کے ورثا کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔دالبندین پریس کلب کے صدر حاجی عبد الستار کشانی ،جنرل سیکرٹری علی دوست بلوچ ،سابق صدر پر یس کلب حاجی نور آحمد سیاہ پاد ،سابق جنرل سیکرٹری منظور راہی بلوچ ،حاجی فاروق سیاہ پاد رند ،علی رضا رند ،فیض اللہ عابد ،میر آحمد حسنی ،محمد بخش بلوچ،قمر زمان گورگیج ،شبیر مینگل ،ظاہر شہزاد ودیگرنے نامور صحافی و کالم نگار لالا صدیق بلوچ کی انتقال پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے ۔

اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے لالا صدیق بلوچ بلوچستان کے صحافیوں کا چشم چراغ تھا جسکی اس فانی دنیا سے کوچ کرنے پر شدید دکھ اور افسوس ہوا بلوچستان کے بہشتر صحافیوں کو صحافتی قلم چلانے کو سکھایا اور خود ایک ہمدرد اور بے باک نڈر صحافی تھا جس نے ہمیشہ اپنی اصولوں پر قائم رہتا تھا اور اندرون بلوچستان کے صحافیوں سے بے پناہ محبت رکھتا تھا ۔

لالا صدیق بلوچ کو ہمیشہ یاد رکھا جائے ایسے لوگ صدیوں میں ایک پیدا ہوتا ہے جو ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں زندہ رہتا ہے ۔ تفتان پریس کلب کے صحافیوں میں احمید بلوچ قیوم ساسولی قدیر مینگل خدابخش مینگل سلیم ساسولی ودیگر پریس کلب کی ممبران نے بلوچستان کے سنئیر صحافی اور تجزیہ نگار و روز نامہ آزادی اور بلوچستان ایکسپریس کے چیف ایڈیٹر لالا صدیق بلوچ کی وفات پر دلی تعزیت کی ۔

انہوں نے کہا مرحوم کی کمی کو برسوں یاد رکھی جایگی کیونکہ مرحوم کی صحافت نے بلوچستان اور پورے دنیا میں ایک نام کمایا او ر ہم بلوچستان کے ایک سنیئر صحافی سے جدا ہوگئے ۔

انہوں نے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوے دعا کی اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسمائندگان کو صبر جمیل عطا ء فرماے گوادر پریس کلب کے سابق صدر و سینئر صحافی نورمحسن ، سینئر صحافیوں اللہ بخش دشتی، عبیداللہ، شئے علی، جمیل قاسم،سہیل محمود بلوچ و دیگر نے سینئر نامور صحافی صدیق بلوچ کے وفات پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔