|

وقتِ اشاعت :   October 20 – 2018

قلات: متحدہ مجلس عمل کے سربراہ اور قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تبدیلی حکومت عوام کے ساتھ مذاق کے سوا ملک کی ترقی کے لیئے کچھ بھی نہیں کررہی ہے ۔

پاکستان کی انتخابی سیاست میں 25 جولائی جیسے دھاندلی زدہ انتخابات کبھی نہیں دیکھی پاکستان کو ترقی سے روکنے کے لیئے مغربی طاقتیں سی پیک اور پاکستان کی ترقی کے خلاف سازشیں کررہے ہیں ملک کے نوجوان طبقہ اور قوم کی رہنمائی کے لیئے علمائے کرام کو اپنی زمہداری نبھانی ہوگی قلات نے ہمیشہ جمعیت کا ساتھ دیا ہے ۔

25 جولائی کے انتخابات میں جے یوآئی کے امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرنے پر میں قلات کے عوام کا مشکور ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اسلامی قلات میں جمعہ کے خطبہ کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔

اجتماع سے جمعیت علماء اسلام کے سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے بھی خطاب کیا اس موقع پر جمعیت کے مرکزی نائب امیر سابق ایم این ائے مولانا قمرالدین صوبائی امیر مولانا فیض محمد صوبائی سالارحافظ محمد ابراہیم لہڑی رکن قومی اسمبلی مولانا سید محمود شاہ اور دیگر بھی موجود تھے ۔

متحدہ مجلس عمل کے سربراہ اور قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان نے کہا ہیکہ تبدیلی حکومت نے منی بجٹ کے زریعے قوم پر مہنگائی کا طوفان مسلط کر کے نئے ٹیکسوں کے انبار لگائے دیئے ہیں اور روپے کی گرتی ہوئی قدر سے مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مغربی طاقتیں سی پیک کو سبوتاثر کرنے کے کوشیش کررہی ہیں جسے ہم کبھی بھی کامیاب نہیں ہو نے دیں گے مغربی طاقتیں نہیں چاہتے کہ سی پیک کامیاب ہو اور پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائیں ۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ سی پیک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں بد قسمتی سے ملک کے عظیم ترقی کے پروگرام سی پیک کو ناکام بنانے کے لیئے پی ٹی آئی جیسی مسخرہ باز پارٹی کو آگے لایا گیا ہے جس کی وجہ سے اب مہنگائی کے ہاتھوں عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں جمعیت علماء اسلام مغربی دنیا اور بین الاقوامی اسٹبلشمنٹ کو نظر انداز نہیں کر سکتی ہے ۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں دینی جماعتوں کو کمزور کر نے کے لیئے فرقہ پرست تنظیمیں بنائی گئی ملک کو موجودہ حالات سے نکالنے کے لیئے اپوزیشن کے تمام جماعتوں کو مل کر جدوجہد کرنی چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ علمائے کرام نوجوانوں اور قوم کی رہنمائی کے لیئے اپنی زمہداریاں ادا کرے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قلات کے عوام نے ہمیشہ جمعیت علماء اسلام کا ساتھ دیا ہے اور انتخابات میں یہاں سے جمعیت کو کامیابیاں ملتی رہی ہیں اور 25جولائی کے انتخابات میں بھی جے یو آئی کے امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کیا ہے جس پر میں قلات کے عوام کا شکر گزار ہوں۔