|

وقتِ اشاعت :   May 26 – 2016

کوئٹہ : سرفراز بگٹی کا نے افغان کے متعلق بیان پر یوٹرن اور اپنے بیان پر معذرت کر لی ۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے جذباتی ہونیکی وجہ بلوچستان میں امن وامان کی خراب صورتحال تھی اور افغان مہاجرین سے متعلق نامناسب الفاظ جذباتی ہوکر کہے تھے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل کوئٹہ میں پریس نفریس کرتے ہوئے وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ اب بہت ہوچکا افغان مہاجرین کو واپس جانا ہوگا اور اگر وہ عزت سے نا گئے تو بلوچستان میں بسنے والے افراد انہیں خود ہی دھکے دے کر باہر نکال دیں گے۔