|

وقتِ اشاعت :   October 20 – 2016

پشاور: پی آئی اے نے آل پاکستان فٹبال چیلنج کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں جاری آل پاکستان چیلنج کپ کے فائنل میں پی آئی اے اور پاکستان ایئر فورس کی ٹیمیں مد مقابل تھیں پی آئی اے نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستان ایئر فورس کو 2-0سے ہرا دیا۔ پی آئی اے کی جانب سے شاکر لاشاری اور شاہ زیب گول اسکور کیے واضح رہے ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 12ٹیموں نے حصہ لیا فائنل جیتنے پر پی آئی اے کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کھلاڑیوں کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔