|

وقتِ اشاعت :   October 26 – 2016

اسلام آباد: وزیرداخلہ بلوچستان سرفرازبگٹی نے کہاہے کہ ’’را‘‘کانام لیکربری الذمہ نہیں ہوناچاہئے ،سیکیورٹی کی ذمہ داری ہماری ہے ،ذمہ داروں کوسامنے لائیں گے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے سرفرازبگٹی نے کہاکہ کوئٹہ کے سانحے کے بعدہم ’’را‘‘پرالزام لگاکراپنے آپ کوبری الذمہ کرناچاہتے ہیں ،اس واقع کی مکمل تحقیقات ہوں گی اورذمہ داروں کوسامنے لایاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ سیکورٹی کی ذمہ داری ہماری تھی شہروں کوفصیلوں میں بندنہیں کیاجاسکتا۔