|

وقتِ اشاعت :   November 15 – 2017

کوئٹہ : عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہاہے کہ وقت آن پہنچا ہے کہ ماضی میں نیپ کے پلیٹ فارم سے جس کیڈر نے رہنماء کردار ادا کیا تھا وہ آج پشتون قومی تحریک کے تسلسل عوامی نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم سے فعال کردار ادا کریں کیونکہ ہم آج جن گھمبیر حالات سے گزر ررہے ہیں ۔

اس کا مقابلہ صرف اور صرف اتحاد واتفاق میں مغمر اور ایک مرکز تلے جمع ہوکر بقاء کی جنگ کو ٹالا جاسکتا ہے جس کی نشاندہی فخرافغان باچاخان نے برسوں پہلے کی تھی یہ بات انہوں نے ممتاز قوم پرست شخصیت ڈاکٹر سید عبدالحق کی عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

اسفندیار ولی خان نے کہاکہ صوبائی قیادت کی محنت او رکاوشوں کا نتیجہ ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی طول وعرض میں پھیل رہی ہے پشتون اولس کی یہ اعتماد اور بھروسے کو مزید تقویت دینے صوبے کے ذمہد اران مزید قومی سماجی ،شخصیات سے جرگہ کریں کیونکہ جتنے بھی خوشنما اور دعوے اور وعدے کئے گئے تھے وہ ایک بھی وفا نہیں ہوسکا ۔

لہذا خطے کے بدلتے ہوئے حالات کے تناظر میں مضبوط اور فعال تنظیم کی ضرورت پہلے سے بڑھ کر ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ یہاں کے روشن فکر وطن دوست کیڈر اور رہنماء دھرتی ماں پارٹی کی صفوں میں شامل ہوکر ذمہ دار کردار اد کرینگے ۔

اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی ،بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر انجینئر زمر ک خان اچکزئی ،رکن مرکزی کمیٹی ڈاکٹر عیسی خان جوگیزئی ،مابت کاکا ودیگر بھی موجود تھے۔

دریں اثناء اسفندیار ولی خان نے کلی کتیر کچلاک میں ڈاکٹر عنایت اللہ خان سے انکے کزن نواب خان کی وفات پر فاتحہ خوانی کی، سابق صوبائی صدر اشاد ملک ،ملک سرورخان کاکا جی کی قبر پر حاضری رکن مرکزی کمیٹی حاجی جبارکاکڑکی رہائش گاہ پر ظہرانہ میں شرکت کی اور چمن مردہ کاریز میں شہید خان جیلانی خان اچکزئی ،شہید عسکر خان اچکزئی کی قبر پر حاضری دی اور دعا کی ۔